نتائج تلاش

  1. اریب آغا ناشناس

    تاجک گلوگارہ نگینہ امانقلوا کا گانا: جورہ جان

    متن فراہم کرنے کا بے انتہا سپاس گزار ہوں برادرم حسان خان۔ شما ھم زندہ باشید
  2. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میں نے اوپر ترجمے میں یہ شامل کیا ہے: وہ پری رو جس کا رخسار چاند کی طرح ہے۔ چو ما کا مطلب ہے: ہماری طرح فارسی میں ماہ کا مطلب چاند بھی ہے۔ اردو میں ماہتاب میں دراصل یہی چاند والا ماہ مستعمل ہے۔
  3. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فارسی زبان کے تمام عاشقانِ صادق کے نام حافظ شیرازی کا یہ شعر: پری روئے کہ رخسارش چو ماہست ہزارش عاشقِ شیدا چو ما ہست وہ پری رو، جس کا رخسار چاند کی طرح ہے، ہم جیسے اس کے ہزاروں عاشقِ شیدا ہیں۔ پہلے شعر میں ما ہست= ما است دوسرے شعر میں ماہست= ماہ است بلاشبہ ہمارے لئے زبانِ فارسی ایک مہِ تاباں...
  4. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    یہاں مے شراب والا نہیں ہے، بلکہ ماضیِ استمراری والا ہے۔ مے خواست: اس نے چاہا۔ من نمے خوردم: میں نہیں کھاتا تھا۔ تحریری فارسی میں اسے می لکھا جات ہے، البتہ تاجیکی اور افغان فارسی میں اسے "مے" پڑھا جاتا ہے۔
  5. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ویسے انٹرنیٹ پر یہ شعر کچھ اس طرح موجود ہے: اے ساربان آہستہ ران کارامِ جانم مے رود وان دل کہ با خود داشتم با دلستانم مے رود۔
  6. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چوں سگِ درندہ گوشت یافت نپرسد کیں شترِ صالح ست یا خرِ دجال (استاذِ سخن شیخ سعدی شیرازی) جب پھاڑدینے والے کتے کو گوشت مل گیا تو پھر وہ یہ نہیں پوچھتا کہ یہ حضرت صالح کی اونٹنی ہے یا دجال کا خر۔
  7. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    Ту гулӯи чашма бастӣ, худи ту зи ман бипурсӣ, Ки чаро хушид дарё? Ту напурсу ман нагӯям (Лоиқ Шералӣ) برگردان بہ خطِ فارسی: تو گُلوئے چشمہ بستی، خودی تو زِ من پُرسی کہ چرا خوشید دریا؟ تو نپرسو من نَگویم (لایق شیرعلی) تو نے خود چشمے کا حلق بند کیا، تو خود مجھ سے پرسش کرتا ہے کہ دریا کیوں خشک...
  8. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادرم حسان خان کتاب "محوَ مرکب" کے اس متن کا ترجمہ چاہیے گو کہ کچھ حد تک سمجھ آگئی ہے بایں ہمہ مکمل سمجھنے کے لئے ترجمے کی گزارش ہے: چنانکہ مصطلح است از عالمِ فنا بعالمِ بقا شتافت ہر چند تا آنجائے کہ بر دوستان و محارمش آشکار بود چندان اشتیاقے ہم باین مسافرت و تغییر ماءوا نداشت۔در حقش گفتند کہ...
  9. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گزارش ہے کہ علامہ شبلی نعمانی کے نئے شعر بھی اس پیج پر ضرور ہونے چاہیے۔
  10. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فضولی کے اس مندرجہ بالا ترکی غزل کو پڑھتے ہوئے ابتداء میں تو یہ فارسی غزل لگی۔ یہیں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی پر فارسی کس قدر غالب تھی۔
  11. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی کے ان الفاظ میں کیا فرق ہے؟ فرود آمدن فراز آمدن فرو آمدن فرا آمدن
  12. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افتادہ ام بَکُنجِِ غم و جز فغان و آہ نے یارِ غمگسارے و نے ہمزباں مرا (حافظ شیرازی) میں غم کے گوشہ میں پڑا ہوں اور سوائے فریاد و آہ کے نہ میرا کوئی غمگسار ہے نہ ہم زباں
  13. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رنجورے را گفتند :"دلت چہ مے خواہد؟ " گفت :"آنکہ دلم چیزے نخواہد۔" (ایک بیمار سےپوچھا گیا کہ تیرا دل کیا چاہتا ہے؟ اس نے کہا یہ کہ میرا دل کسی کو نہ چاہے۔) معده چو پُر گشت و شکم درد خاست سود ندارد ہمہ اسباب راست معدہ جب پر ہوجائے اور دردِ شکم اُٹھ جائے تو تمام سیدھی تدبیریں بھی فائدہ نہیں دیتی...
  14. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رویش بَچشمِ پاک تواں دید چوں ہلال ہر دیدہ جائے جلوہء آں ماہ پارہ نیست (حافظ شیرازی) اس کا چہرہ ہلال کی طرح پاک نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔ہر آنکھ اس ماہ پارے کے جلوے کی جگہ نہیں ہے۔
  15. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کرم فرمائی اور ذرہ نوازی کا انتہائی مشکور ہوں گوکہ میں اس محفل میں نیا ہوں۔ ورنہ حسان بھائی وارث بھائی اور سید عاطف صاحب کی موجودگی میں میں فارسی زبان کا فقط ایک ادنیٰ طالبِ علم ہوں ؎ گفتن برِ خورشید کہ من چشمہء نورم دانند بزرگاں کہ سزاوارِ سہا نیست
  16. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حافظ شیرازی کی ایک خوبصورت غزل پیشِ خدمت ہے۔ ہنگامِ نوبہار گل از بوستاں جدا یارب مباد ہیچ کس از دوستاں جدا نوبہار کے وقت پھول چمن سے جدا ہوا۔اے خدا ایسا کبھی نہ ہو کہ اور کوئی بھی دوستوں سے جدا ہو۔ بلبل بنالہ در چمن آمد بہ صبح دم از وصلِ گل ہمے شدہ اندر خزاں جدا خزاں کے موسم میں صبح کے وقت...
  17. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری عباسی خلافت کے زوال پر مرثیہ - شیخ سعدی شیرازی

    اس کو اپنے فیس بک پیج کی بھی زینت ضرور بنائیں۔
  18. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ صنعتِ لف و نشر مرتب کی ذرا وضاحت فرمائیں کہ یہ کیا ہے۔
  19. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گدائے مے کدہ ام لیک وقتِ مستی بیں کہ ناز بر فلک و حکم بر ستارہ کنم (حافظ شیرازی) میں شراب خانے کا فقیر ہوں لیکن مستی کے وقت دیکھ کہ فلک پر ناز اور ستارے پر حکم کرتا ہوں۔
Top