نتائج تلاش

  1. ر

    تجھ سے بھلا میں روٹھ کے جاؤں گا اب کہاں۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السّلام علیکم اساتیذ کرام! آپ کی ہدایات کی روشنی میں ترامیم کرنے کے بعد غزل مکرر ارسال کر رہا ہوں۔ اگر اب بھی کوئی سقم باقی ہو تو نشان دہی کر دیجیے تاکہ قطع برید کر کے بھیج دوں۔ والسلام ملاحظہ فرمائیے: کیوں تجھ سے روٹھ جانے کا اب حوصلہ کروں مجھ کو فراقِ یار کی عادت نہیں رہی اب رُخ کریں گے ہم...
  2. ر

    شوق سے ہر جفا کیجیے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    اصلاح کے بعد غزل ارسال ہے محترم اسا تیذ کرا م! السّلام علیکم۔ آپ کی ہدایات/تجاویز کی روشنی میں اصلاح کرنے کے بعد غزل ارسال ہے۔ اگر کہیں کوئی غلطی رہ گئی ہو تو بتا دیجیے گا۔ محترم وارث صاحب آپ نے بجا فرمایا یہ غزل جوانی میں ہی لکھی گئی تھی۔ کاپی پیسٹ ملاحظہ فرمائیے: شوق سے ہر جفا کیجیے...
  3. ر

    شوق سے ہر جفا کیجیے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    "دل کو دل سے راہ ہوتی ہے" السّلام علیکم محترم اساتیذِ کرام اور محفل کے تمام دوستو! تین دن وی فون کی سروس معطل رہی جس کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا۔ اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ آپ کا اندازہ بھی درست رہا۔ ناراض ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غزل پسند کرنے کے لیے سب احباب کا بہت شکریہ۔...
  4. ر

    شوق سے ہر جفا کیجیے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    محترم اسا تیذ کرا م! السّلام علیکم۔ آپ کی ہدایات/تجاویز کی روشنی میں اصلاح کرنے کے بعد غزل دوبارہ ارسال ہے۔ اگر کہیں کوئی غلطی رہ گئی ہو تو بتا دیجیے گا۔ محترم وارث صاحب آپ نے بجا فرمایا یہ غزل جوانی میں ہی لکھی گئی تھی۔ اور آپ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وہ زعر بھی غزل سے حذف کر دیا ہے جس کی آپ...
  5. ر

    کیا ایک ہی کی بورڈ کا استعمال ممکن ہے؟

    السّلام علیکم، محترم منتظمین! میری تجویز یہ ہے کہ جس طرح "عنوان" اور "مختلف ٹیگز کو کوما کے ذریعے علیحدہ کریں"یا (اس طرح کے دوسرے مقامات) پر ڈیفالٹ کی بورڈ استعمال ہوتا ہے، اسی طرح پیغام والی جگہ کو بھی ڈیفالٹ کی بورڈ ہی سے منسلک کیا جائے۔ یا دوسری صورت میں ڈیفالٹ کی بورڈ مکمل ہٹاکر صرف انسٹال...
  6. ر

    تعارف عبدالعزیز راقم

    بیٹی! میں استاذ نہیں ایک طالبَ علم ہوں جیہ بیٹی، السّلام علیکم۔ میں یہاں سیکھنے کے لیے آیا ہوں، سکھانے کے لیے نہیں۔ اساتیذ تو یہاں ہیں جو مجھے بھی اور آپ کو بھی سکھا رہے ہیں۔ براہِ کرم لفظ "استاذ" آئندہ میرے لیے استعمال نہ کیجیے۔ والسّلام
  7. ر

    تعارف عبدالعزیز راقم

    مدرّس بھیّا آپ مطمٕن رہیے مدرس بھیّا، السّلام علیکم! اللہ نہ کرےمیں آپ کے"مدرّس" پرقبضہ جماؤں۔ میں تو یہاں سیکھنے آیا ہوں اور بس۔ اللہ آپ کو مدرّس سے بھی ترقّی دے کر "پروفیسر" بنائے۔ میں طالب علم ہی رہنا پسند کروں گا۔( مجھے پتا ہےکہ آپ نے صرف مذاق میں لکھا ہے) اپنا بہت خیال رکھیے گا۔ والسّلام
  8. ر

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذِ محترم بہت شکریہ استاذِ محترم، السّلام علیکم آپ کے تجزیے کا بہت شکریہ۔ میں خود بھی آپ کے نظریے کا حامی ہوں۔ میں خود کہا کرتا ہوں کہ " جب شاعر خود آزاد نہیں تو شاعری کیسے آزاد ہو سکتی ہے؟" خیالات کو پسند کرنے کا شکریہ۔ آئندہ بھول کر بھی اس طرح کا دھاگا نہیں بھیجوں گا۔ بالکل بجا فرمایا کہ...
  9. ر

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    بہت شکریہ استاذ محترم استاذِ محترم، السّلام علیکم! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ بہت شکریہ۔ میرا شاعری، کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سے متعلق علم نہ ہونے کے برابر ہے، اسی لیے اس طرح غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کو جو زحمت ہوئی اس کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ والسّلام
  10. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السّلام علیکم، اسا تیذِ کرام! خود غزل کا حلیہ کافی حد تک تبدیل کر دیا ہے ۔ اب ذرا اس پر تیز دھار اوزاروں سے جراحی کا عمل کیجیے۔ اور رپورٹ پیش کیجیے تاکہ مجرم کو بے نقاب کیا جا سکے۔محترم وارث صاحب آپ بھی تو آئیے ۔ کافی دن سے آپ کا انتظار ہے۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے: بے کار پھر رہا ہے جو شیطان...
  11. ر

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السّلام علیکم! آج بجلی کی بندش کے دوران میں پتا نہیں کیسے خیال آیا کہ کیوں نہ میں بھی ایک آزاد نظم کہنے کی کوشش کروں۔ چنانچہ درج ذیل عبارت کہہ ڈالی۔ اللہ ہی جانے یہ آزاد نظم ہے یا آزاد نثر؟ لیکن میں اسے پوسٹ کر ہی دیتا ہوں۔ ویسے میرے نظریات آزاد نظم کے بارے میں اتنے اچھے نہیں ہیں۔ ملاحظہ...
  12. ر

    "بھلا بھی دو راقم وہ قصے پرانے" کی تقطیع۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    میرے پہلے استاد تو آپ ہی ہیں۔ السّلام علیکم استادِ محترم! میں نے اپنی عمر اس لیے نہیں لکھی ہے کہ آپ سب مجھے صاحب اور جناب کہہ کر پکاریں۔ خدا کے لیے مجھے مزید شرمندہ نہ کیجیے۔ میں اپنے اساتذہ کا احترام کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ یہ محض خوشامد نہیں۔ یقیناً میں دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے اپنے...
  13. ر

    آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استادِ محترم کس زبان سے آپ کا شکریہ ادا کروں؟ اب ذرا پوسٹ مارٹم آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ سیانے لوگ وہ باتیں جو بھول چکے ہیں ہم کو یاد دلانے لوگ یہاں دوسرے مصرعے میں "لوگ" غیر ضروری ہے، محض ردیف کی وجہ سے لایا جا رہا ہے۔ (اس کا کوئی حل/تجویز؟) ہم کرتے ہیں چاند کی باتیں بیٹھ کے جب مَے...
  14. ر

    آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    اساتیذکرام، السلام علیکم۔ آپ کی ہدایات کی روشنی میں غزل میں کافی کاٹ چھانٹ کرنے کے بعد دوبارہ برائے ملاحظہ ارسال ہے۔ فونٹ کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ والسلام ترمیم شدہ غزل: آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست وہ باتیں جو بھول چکے ہیں، ہم کو یاد دلانے دوست دور افق میں چھپ جاتا ہے،کر کے...
  15. ر

    ایک الجھن بسلسلہ "کیی"

    استادِ محترم وضاحت کے لیے بہت شکریہ السّلام علیکم استادِ محترم! وضاحت کے لیے بہت شکریہ۔ میں جب سے اس محفل میں داخل ہوا ہوں آپ کا بے چینی سے انتظار تھا۔ امید ہے میری بھی چھوٹے بچوں کی طرح رہنمائی فرمائیں گے۔ والسّلام
  16. ر

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    "مشکور" کی وضاحت کا شکریہ۔ السّلام و علیکم محترمی مغل صاحب! "مشکور" کی وضاحت کے لیے بہت شکریہ۔ میں نے اس لیے پوچھا تھا کہ اگر میں غلط استعمال کرتا ہوں تو درستی کر لوں۔ ہمارے دیہاتی ماحول میں الفاظ کی تحقیق کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ کسی سے سنا تھا کہ مشکور اپنے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس...
  17. ر

    اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)

    ما شا اللہ !بہت ہی زبردست، بہت ہی اعلیٰ شیئرنگ۔ کیا اسے میں ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتا؟
  18. ر

    چمن میں نہ گُل ہے، نہ حسنِ نظر ہے۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    اطلاع کے لیے شکریہ۔ محترم ابنِ سعید صاحب! اعجاز صاحب کے بارے میں اطلاع کا شکریہ۔
  19. ر

    چمن میں نہ گُل ہے، نہ حسنِ نظر ہے۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    جی ہاں، میں یہیں خوش ہوں۔ استادِ مکرم، السّلام علیکم۔ آپ کی نوازش۔ میں خود یہیں رہنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ آج کل مدرسے بند ہیں اس لیے کافی وقت مل جاتا ہے۔ دائیں بائیں گھوم کر واپس اپنے گھونسلے میں پہنچ جاتا ہوں۔ محترم اعجاز صاحب کا بے چینی سے انتظار ہے۔ والسّلام
  20. ر

    "بھلا بھی دو راقم وہ قصے پرانے" کی تقطیع۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    آپ کے دیے گٕئے لنک پر بہت مزا آیا۔ السّلام علیکم محترم ابنِ سعید صاحب! بہت شکریہ آپ کا۔آپ نے بہت ہی خوبصورت لنک دیا۔ مجھے وہاں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
Top