نہیں یہاں بھی کچھ سیروتفریح کی غرض سے آیا تھا مگر یہاں کچھ دل سا لگ گیا ہے کافی اچھا لگ رہا ہے سب کچھ۔ کوشش کروں گا مستقبل قریب میں اگر یہاں کوئی اچھی جاب مل جائے تو۔
باجو سے ایک عرصہ ہی ہوا کبھی رابطہ نہیں ہوا، اب وہ محفل میں نہیں آتیں کیا؟
السلام علیکم سارہ کیسی ہیں آپ، بس اب ذرا کم کم ہی آنا ہوتا ہے۔ چند دن پہلے شمشاد بھائی سے آپ کے بارے میں ہی استفسار کر رہا تھا، کہاں ہیں آج کل کیا ہو رہا ہے؟
ارے بھئی ایسی کوئی بات نہیں مگر جانتے بوجھتے بھی تو کوئی اپنی بہن کا نقصان نہیں چاہتا نا، اب اگر بادل نخواستہ بہن کی صحت خراب ہوجائے تو پھر۔۔۔ ڈاکٹر کی فیس، ادویات۔۔۔۔۔ تو ایک آئسکریم کتنے کی پڑی ذرا سوچیئے تو!!!
چیونکہ سردیوں کا موسم ہے اور آئسکریم بھی ٹھنڈی ہوتی، اس لیئے خدشہ ہے کہ میری بہن کو زکام نہ لگ جائے اس لیئے گرمیوں کے آنے کا انتظار کیجیئے انشاءاللہ بس چند ہی ماہ رہ گئے ہیں:)
چلیں بھئی میں سفارش کیئے دیتا ہوں پھر بھی
شمشاد بھائی موءدبانہ گزارش ہے کہ فدوی کی سفارش کو قبول کر لیا جائے اور جو بھی مقدس کے حق میں بہتر ہو اس پر جلد از جلد عمل کیا جائے۔
انتہائی ممنون ہوں گا۔ نوازش ہوگی۔
ولسلام