سر :)
رشکاویاں (سر رشکاوی گانٹھ غیر مضبوط گانٹھ کو کہتے ہیں رشکنا رداصل سرکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے تو ایسی گانٹھ یا ایسی ریشمی گانٹھ کہ جو اتنی غیر مضبوط ہو کہ اس کے خودبخود کھل جانے کا اندیشہ ہو)
پیڈیاں (مضبوطی سے، سختی سے)
سدھراں (خواہشیں، ارمان)
اسمانی (آسمانی) پنجابی میں آسمانی کی بجائے...
بہت شکریہ سر لیکن یہ تو بس شاید پہلی اور آخری خطا تھی جو ہو گئی ورنہ میں اس قابل خود کو قطعاً نہیں پاتی..یہ کام تو بس آپ کو ہی ساجھے :)
اور پنجابی زبان کا میرا لہجہ اور الفاظ شاید عام فہم نہ ہو اس لیے آپ کو دقت ہوئی..یوں بھی خیالات بہت بے ربط تھے..
اتھے رکھ کا سادہ ترجمہ تو بنتا ہے کہ یہاں رکھو..لیکن اس کا استعمال عموماً دو معنوں میں کیا جاتا ہے ایک تو "دو ہاتھ یا دو تالی" کے اور ایک "یہ ہوئی ناں بات" کے..سو اس کا مطلب ہوا کہ "یہ ہوئی ناں بات شیر لگے ہو" یا "دو تالی شیر لگے ہو" :)