ہاں لیکن ، ویب سائٹ تو ساری کی ساری اردو میں ہے اور جہاں تک ایڈ منظور کروانے کی بات ہے تو ایڈسنس اکاؤنٹ تو پہلے ہی میرے پاس ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ایسا نہ ہو محنت کرکے ویب سائٹ بناؤں اور جب اس پر ایڈ لگاؤں تو گوگل بین کردے اور ساری محنت اور کئے کرائے پر پانی پھر جائے۔ میرا خیال ہے کہ ان ویب سائٹس کے...
السلام علیکم۔
حضرات گرامی، میں نے دیکھا ہے کہ اردو پوائنٹ اور ایکسپریس جیسی ویب سائٹس جو کہ نہ صرف کافی پرانی ہیں بلکہ مکمل اردو میں ہیں، یہ طویل عرصے سے گوگل ایڈسنس کے اشتہارات استعمال کررہی ہیں، جبکہ گوگل ایڈسنس کی پالیسی کے تحت اردو سپورٹڈ زبان نہیں ہے۔
دراصل میں ایک اردو ویب سائٹ بنانا چاہ...
السلام علیکم!
کل سے مجھے اس محاورے نے بہت پریشان کررکھا ہے
اوچھے کے ہوئے تیتر باہر باندھوں کت بھیتر
بہت تلاش کرنے کی کوشش کی کہ اس کا مطلب کیا ہے مگر کہیں جواب نہ ملا۔ تھک ہار کر یہاں حاضر ہونے کا سوچا۔ یہاں بڑی بڑی اہل زبان شخصیات موجود ہیں، امید ہے کوئی نہ کوئی مجھے اس کا مطلب سمجھا دے گا۔...
السلام علیکم!
آج ایک سافٹ ویئر کی ضرورت آن پڑی اس لئے مدد کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ میرے پاس ایک ریمووایبل ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک ہے۔ کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے جس سے میں اس پوری ہارڈ ڈسک کو پاس ورڈ لگا سکوں اور جس کمپیوٹر سے بھی اس ہارڈ ڈرائیو کو منسلک کروں وہ پاس ورڈ پوچھے اور پاس ورڈ دینے کے بعد اس کو...
اگر اقبال کو پڑھنے سے آپ کا لطف کم ہوتا ہے تو آپ کو جلد از جلد اپنا دماغی معائنہ کروانا چاہئے۔ اگر مرض بڑھ گیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ نارمل ہونے کی علامت نہیں ہے۔
بخدا کمال کردیا آپ نے، جناب محترم روحانی بابا صاحب! اتنی تفصیل سے سمجھا دیا کہ سب کچھ روح میں اتر گیا۔ جو کچھ نہیں پوچھا تھا وہ بھی بتا دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ مجھے یہ فورم جوائن کرنا رائگاں نہیں گیا۔ امید ہے آئندہ بھی مجھے اسی طرح شرف تلمذ بخشتے رہیں گے۔
بھائی سید عاطف علی! میں ویب ڈویلپمنٹ کرتا ہوں۔ ایم اے ہسٹری کرچکا ہوں۔ آج کل کمپیوٹر پروگرامنگ بھی کررہا ہوں۔ بس اور کوئی قابل ذکر خوبیاں نہیں ہیں مجھ میں۔ علم و ادب سے محبت مجھے کشاں کشاں یہاں کھینچ لائی۔
جناب محترم الف عین صاحب! علامہ اقبال سے بے انتہا محبت رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ شورش کاشمیری کے تحریر اور تقریر کے فن کا دلدادہ ہوں۔ ان کی کتاب پس دیوار زنداں پڑھ چکا ہوں۔ اردو ادب میں مزید سیکھنے کے لئے یہاں اساتذہ کرام کے در پر حاضر ہوا ہوں۔ علامہ اقبال کی شاعری جو کہ اسرار و رموز کی تہوں میں...
السلام علیکم!
عزیزان گرامی!
علامہ اقبال کا ایک شعر ہے جس کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں اگر کوئی اقبال شناس میری لاعلمی دور کردے تو ذرہ نوازی ہوگی۔
آدمی کام کا نہیں رہتا
عشق میں یہ بڑی خرابی ہے
لن ترانی میں طور سوزی میں
پردے پردے میں بے حجابی ہے
پوچھتے کیا ہو مذہب اقبال
یہ گنہگار بوترابی ہے
دراصل...
میں نے آج ہی اس فورم کوجوائن کیا ہے۔ وہ اس لئے کہ میں اردو ادب اور اردو سے وابستہ شخصیات کے بارے میں بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں۔ آج انٹرنیٹ پر شورش کاشمیری کے متعلق سرچ کیا تو سب سے زیادہ مواد اسی سائٹ پر ملا۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال کی شاعری کے بارے میں بھی اس فورم پر بہت کچھ ملا۔ سوچا یہ بہت...