آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت...
واہ واہ
محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی
شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی
ہم ایک دوسرے کو 2010 سے بہت پیار کرتے ہیں :laugh: باتیں بھی کرتے ہیں اور انتظار بھی حالانکہ یہ سب آپ کی شخصیت کے متضاد ہیں لیکن آپ کہتے ہیں تو سچ ہی کہتے ہوں گے اور آپ کو اتنے عرصے سے جاننے والے محفلین نے اعتبار...