سلام و علیکم،
جناب اس محفل میں ناچیز تازہ وارد ہوں، ہمارے دیباچہ میں کوئی ایسی چیز تو ہوئی نہیں کہ فخریہ طور پر اپنے تعرف میں لکھ چھوڑیں۔ ہم تو وہ چیز کہاں جس کو زمانہ جانے۔ ہر زاویہ سے دیکھنے پر ایک بات ضرور دھیان میں آتی ہے کہ طبیبان عقل کا ہمارے بارے میں یہ کہنا ہے کہ حضور مرض شاعری لاحق ہے۔...