نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

    تابش بھائی اوپر بھی لنک دیا تھا -یہ لیجئے : مقدمہ شعر و شاعری از الطاف حسین حالی - صفحہ 46 سے 104
  2. یاسر شاہ

    حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

    مقدّمہ شعر و شاعری کتاب میرے پاس موجود ہے -یہ عبارت کچھ کھٹک رہی تھی : "اہل دہلی اور یا اہل لکھنئو انکو اس بات پر فخر کرنا چاہیے کہ ہماری زبان کا لوگ اتباع کرتے ہیں اور ہمارے روزمرہ کی پیروی کی جاتی ہے۔" سوچا کتاب میں دیکھ لوں وہاں یہ عبارت یوں تھی : "اہل دہلی اور یا اہل لکھنئو انکو اس بات پر...
  3. یاسر شاہ

    غزل براے اصلاح و تنقید !!

    السلام علیکم جیسا کہ محترم الف عین نے فرمایا آپ کے ان اشعار میں واقعی ابہام پایا جاتا ہے-ایسے میں اصلاح و تنقید کچھ مشکل ہوتی ہے اور بعض اوقات کوئی متبادل تجویز از سر نو شعر کہنے کے مترادف ہوجاتی ہے -چونکہ آپ کو اصلاح و تنقید سے عار نہیں لہذا اچھی شاعری آپ کے لئے کچھ دشوار نہیں - یہ بھی فیضِ...
  4. یاسر شاہ

    حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

    کوئی زبان تمام ملک میں یکساں طور پر اس وقت تک شائع نہین ہو سکتی جب تک کہ مندرجہ ذیل ذریعے ملک میں مہیا نہ ہوں : 1 ) اس زبان کی معتبر اور جامع ڈکشنری کا تیار ہونا 2 ) اس کی جامع گریمر کا مرتب ہونا 3 ) اس میں کثرت سے نظر و نثر کی کتابوں کا تصنیف و تالیف ہو کر شائع ہونا۔ 4 ) اس زبان کے خیالات اور...
  5. یاسر شاہ

    حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

    زبان کو درستی کے ساتھ استعمال کرنا : تیسری بات زبان اردو کو درستی اور صفائی کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ اگرچہ اردو کم و بیش تمام اطراف ہندوستان میں متداول ہے۔ لیکن ممکن ہے کہ بعض ممالک کے باشندے اپنی خاص زبان میں بہ نسبت اردو زبان کے زیادہ آسانی سے شعر سر انجام کر سکیں۔ پس اگر ہمارے ہم وطنوں میں...
  6. یاسر شاہ

    حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

    السلام علیکم بادل برس چکے 'مطلع صاف ہوگیا تو سوچا کچھ مطالعہ کی غرض سے پیش کیا جائے 'جس پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جا سکے -"مقدّمہ شعر و شاعری" از الطاف حسین حالی اردو ادب کی نہایت معتبر کتاب ہے جو نام کا مقدّمہ ہے مگر کام فیصلے کے آتی ہے -چند اقتباسات اس کتاب سے حاضر ہیں جو یہاں اردو محفل میں بھی...
  7. یاسر شاہ

    پن چکی کی رات

    خوب لکھا ہے - بلکہ بہت خوب -ما شاء الله سماں سا بندھ گیا -الله کرے زور قلم اور زیاده -
  8. یاسر شاہ

    قطعہ: مدینے جا کے بصد احترام، اے زائر!

    شاندار- بھائی یہی کچھ ادھرہمارے بھی دل کی آواز ہے -
  9. یاسر شاہ

    فاعلن مفاعیلن

    بھائی عاصم السلام علیکم ! آپ کی نظم اپنی درست جگہ پر نہیں لہٰذا اساتذہ کی توجہ نہ حاصل کر پائی -بہر حال آپ کی یہ کوشش مثبت خیالات کی ترجمان ہے ' لائق تحسین ہے - قوافی جو آپ نے باندھے ہیں یعنی :اپنوں 'سپنوں 'دھرنوں ' قرنوں وغیرہ جائز نہیں البتہ باتوں' شکلوں'اپنوں وغیرہ قوافی کی گنجائش ہے...
  10. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    برادرم وجاہت السلام علیکم! آپ ما شاء اللہ شاعری کی صلاحیت سے مالا مال ہیں لیکن پردیس میں ہونے کی وجہ سے غالباً آپ کو اہل زبان کی صحبت میسر نہ آسکی جس کا ثبوت آپ کے کلام میں کچھ زبان و بیان کی واضح غلطیوں کی صورت نظر آتا ہے -محاورے اور روز مرّہ کو درست برتنا بہرحال شاعری کا جزو لاینفک ہے کہ جو...
  11. یاسر شاہ

    غزل براے اصلاح و تنقید

    السلام علیکم آپ نے اسی غزل کی ایک اور شکل بھی اسی محفل میں پیش کی ہے -یہاں وہاں سے چند چیدہ چیدہ اشعار منتخب کئے ہیں - مفصّل تبصرہ حاضر ہے : خامشی کا مکالمہ شب بھر ایک تصویر اک دیا شب بھر واہ بہت خوب ! اچھی منظر نگاری ہے - کس کی خوشبو ہے میرے بستر میں کوئی گل آس پاس تھا شب...
  12. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    یہ ہم نہیں' جون ہوتے ہیں-
  13. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    اس سے زیادہ صاف واضح اور فیصلہ کن بات کیا ہوگی - اس بحر میں ایک ہی رکن ہے اور وہ ہے "فعلن "-اور اس رکن کی خاصیت ہی یہ ہے کہ آپ "فع" کے ف اور ع دونوں کو حرکت دے سکتے ہیں "لن"جیسا ہے ویسا رہے گا -اس کے ساتھ بے جا چھیڑ خانی نہ چاہیے - مناسب نہیں -آگے حد ادب - مت کرو بحث ہار جاؤ گی حسن اتنی بڑی...
  14. یاسر شاہ

    عرض بحضورِ سرورِ کونین ﷺ

    السلام علیکم برادرم وجاہت ! فی الحال تو یہ ماحول کسی علمی مباحثے کے لئے سازگار نہیں -کیونکہ ہمارے معاشروں میں عبداللہ دیوانے بہت ہیں -یا پھر جب محفل میں بڑا ہو جاؤنگا تو کچھ بول سکوں گا - ابھی تو میری عمر یہاں صرف ١١٦ مراسلے ہے - بقول اقبال : تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا ہو کھیل...
  15. یاسر شاہ

    عرض بحضورِ سرورِ کونین ﷺ

    شکیب صاحب ! آپ نے میرے مراسلے پر نا اتفاقی کا نشان X دھر دیا ہے -مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری آپ سے اس موضو ع پر تو کیا کسی موضوع پر بھی کوئی بات رہی ہو -از راہ کرم سامنے آ کر دلیل دیجئے کوئی کہ آپ کیوں متفق نہیں -کسی بھی شاعر کا ایک شعر پیش کر دیجئے کہ جس میں بدحواسی کی دعا تو کیا' اسے پسند...
  16. یاسر شاہ

    عرض بحضورِ سرورِ کونین ﷺ

    عقل ہوئی ہے حکمراں، محفلِ کائنات کی عقل کو بد حواس کر، قلب کو اضطراب دے جناب یہ تو آپ اپنے حق میں بد دعا کر رہے ہیں -یہ شرعی اور شاعری دونوں لحاظ سے ٹھیک نہیں -شرعی لحاظ سے تو اس لئے کہ اتنی بڑی نعمت کو زائل کرنا چاہتے ہیں جو کہ جائز نہیں اور شاعری کے لحاظ سے بھی یہ تو کہا گیا ہے : لازم ہے دل...
  17. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    ویسے آپ کی یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ اس بحر میں کوئی فارسی کلام نہیں البتّہ آٹھ فعلن والی بحر میں ایک آدھ فارسی شعر نظر آیا -تاہم اس بحر کی پیدائش بھی عرب ہی ہے جہاں کل عروض کا علم ایجاد ہوا - اس Rumuz-e-Shayari ebooks by Syed Taqi Abidi | Rekhta کتاب کے ٢٥٧ صفحے پر ملاحظہ کیجئے -
Top