نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    آپ ان حضرت کی پروا نہ کیجئے:LOL: اور بحث جاری رکھیے -میں ہمہ تن متوجہ ہوں -مجھے خود عرصے بعد محفل پہ کسی علمی بحث سے مزہ آیا ہے -
  2. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    بہت عمدہ -ہر شعر سادہ اور دلکش -
  3. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    میں نے شروع میں ہی که دیا تھا کہ مذکورہ بحر تک محدود رہیں -جو فارسی بحر ہے اس کا نام ہی فارسی ہے "متدارک مخبون " جو فارسی نہیں اس کا نام ہی بحر "ہندی" رکھا گیا ہے -:LOL:
  4. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    ع کی تحریک کی رخصت ہے لازمی نہیں لہٰذا کیوں نہیں پڑھ سکتے
  5. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    اصل میں یہاں بھی میں آپ سے متفق نہیں -ریاضی کی رو سے بھی چار حروف کا وسط دوسرا نہیں البتّہ دوسرا اور تیسرا دو نوں حروف ہوتے ہیں اور تسکین اوسط در اصل ہے تین متحرک حروف میں سے وسط یعنی دوسرے کو بضرورت شعری ساکن کر دینا - بقول آپ کے' تلفّظ اور بحر کو بدل سکتے ہیں تسکین اوسط کے تحت -اقبال کا...
  6. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    محترم ریحان صاحب ! قیاس آرائیوں میں ایسے الفاظ کا اضافہ بہرحال ضروری ہے -"میری ناقص رائے میں " 'یا "کم از کم میرے مطالعے کی حد تک" ' یا "میری یاد داشت کے مطابق" وغیرہ وغیرہ -کیونکہ انسان سے بھول چوک 'نسیان وغیرہ کا احتمال ہے -اس بحر کا تذکرہ بالکل ملتا ہے -"میزان سخن" میں حمید عظیم آبادی نے...
  7. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    چار حروف کا وسط کیا ہوگا ؟ کیا ابھی بھی بحر کے ارکان میں لاگو کر سکتے ہیں ؟ کیا ہر شاعر ہر وقت مختلف الفاظ کو تسکین اوسط کے لحاظ سے بدل سکتا ہے ؟
  8. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    کم از کم میرے خیال سے تو' بے تسکین اوسط 'مطلع بحر سے خارج ہو جاتا ہے -چونکہ دعویٰ آپ نے کیا ہے دلیل آپ کے ذمّے ٹھہری - :) خاص اس بحر کی بات چل رہی ہے جس میں آٹھ بار "فعلن" ہے ف' ل متحرک اور ع کو بھی تحریک دی جا سکتی ہے -
  9. یاسر شاہ

    ہم چھان چکے ہیں عالم کو تسکینِ دلِ رنجور نہیں

    عزیزم عباد اللہ السلام علیکم ! آپ کے اشعار پسند آئے 'داد قبول کیجئے -ظاہر سی بات ہے یہاں غزل پیش کرنے کا مقصد داد سے زیادہ اساتذہ کی اصلاح اور ہم ایسوں کا بیلاگ تبصرہ ہے جس میں تبصرہ نگار کے اپنے سیکھنے کا بھی بہت کچھ سامان ہو جاتا ہے - میرا بیلاگ تبصرہ حاضرِ خدمت ہے - جز حسن کی نظرِ عنایت کے...
  10. یاسر شاہ

    ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

    محترم اپنے شاگردوں کا بھی پتہ کرا لیں -:?
  11. یاسر شاہ

    میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مجھے بجھائے کیا

    سخت ہے منزلِ سفر، رستہ نہ کوئی نقشِ پا گر تُو ہو میرا رہنما، رستہ مجھے تھکائے کیا خوب ہے -"تو" کی "واؤ" کو گرانے سے بچا بھی جا سکتا ہے : "تو جو ہے میرا رہنما ....." یاسر
  12. یاسر شاہ

    میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مجھے بجھائے کیا

    ساعتِ وصل حشر تھی صدمہ ء زیست جو بنی شور اسی گھڑی کا پھر خامُشی میں بھی جائے کیا حشر کے لمحے تو ٹھہر! جو ہو قصور وارِ عشق وحشتِ دل سنانے کو غیر کے در پہ جائے کیا ان دو اشعار کے یہ دو مصرعے سنبھال کے رکھیے اور انھیں کے جوڑ اور ٹکّر کے مصرعے بطور گرہ لگائیے -کیونکہ فی الحال یہ دو شعر اپنا مطلب...
  13. یاسر شاہ

    میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مجھے بجھائے کیا

    غم سے مفر کِسے یَہاں، دیکھے جِگر کے زخم کون کوئی سنائے حال کیا؟ اپنے بھی کیا؟ پرائے کیا؟ دوسرے مصرع میں تین بار "کیا " کی تکرار بھلی نہیں لگ رہی -آخری دو بار اچھی لگ رہی ہے اور "اپنے " اور "پرائے" میں دو معنی پیدا کر رہی ہے -ایک مراد اپنے ' پرائے حال -دوسری مراد اپنے ' پرائے لوگ -دوسرے مصرعہ...
  14. یاسر شاہ

    میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مجھے بجھائے کیا

    ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال لائے کیا شعر کوئی بنائے کیا؟ مایہ ء فن لُٹائے کیا شعر تو خوب ہے مگر مشاہدے اور تجربے کے بر عکس -کیونکہ دل ٹوٹنے پر تو خوب آمد ہوتی ہے اور اشعار کا تانتا سا بندھ جاتا ہے -ہو سکتا ہے آپ کا معاملہ مختلف ہو -
  15. یاسر شاہ

    میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مجھے بجھائے کیا

    تکرار کا ہونا ایک الگ بات ہے اور تکرار کا بھلا لگنا الگ چیز -میں نے مؤخر الذکر کی طرف اشارہ کیا تھا -ویسے اب شعر بہتر ہو گیا ہے - عشق نصیب ہو جسے ، جان دکھوں سے جائے کیا درد جسے سکون دے، نازِ دوا اٹھائے کیا خوب - __________________ درد ہو جسکی زندگی، چوٹ اَجل کی کھائے کیا میں ہوں بجھا ہوا...
  16. یاسر شاہ

    میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مجھے بجھائے کیا

    محترمہ السلام علیکم ! سب سے پہلے تو مبارک قبول کریں کہ بہت اچھی کاوش ہے -بحر مشکل منتخب کی اور اس کو خوب نبھایا کہ وزن تمام اشعار کا پورا ہے -یہ بھی ایک کامیابی ہے ما شاء اللہ - حتمی اصلاح تو اساتذہ ہی کریں گے خصوصًا الف عین صاحب لیکن ہفتہ 'اتوار چھٹی ہے- سوچا میں بھی ذرا آپ کے اشعار پہ ایک...
  17. یاسر شاہ

    ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

    برادرم عرفان سعید السلام علیکم! گو اس موضوع سے مجھے خاص دلچسپی نہیں مگر آپ کی دلچسپ و دلنشیں خطابت نے مجھے کافی دیر متوجہ رکھا -آپ کی انگریزی اور اردو زبان پہ اچھی گرفت ہے غالباً پنجابی پہ بھی -ما شاء اللہ کبھی کسی ادبی موضو ع پر بھی کوئی گفتگو کیجئے گا -اللہم زد فزد -
  18. یاسر شاہ

    غزل براےِ اصلاح و تنقید !!

    حاضرِ خدمت ہوں بصورتِ فرصت -بلکہ ٹیگ ہی کی کیوں زحمت اٹھائیے "صلا ئے عام ہے یاران نکتہ دان کے لئے " کے عنوان سے تخلیقات پیش کریں ممکن ہے میں نہیں 'اور سہی 'اور نہیں 'اور سہی' آ ہی جایا کرے اور کوئی بہتر تجویز بے کھٹک پیش کر سکے -
Top