نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    فینٹیزماگوریا

    برادرم ' عزیزم السلام علیکم ! آپ خاصے عجیب واقع ہوئے ہیں لوگ مرتے ہیں انگوٹھوں پر آپ کہتے ہیں مجھے خامیاں بتاؤ- ایں چہ بو العجبیست - خیر آپ کی تحریر پہلے ہی پڑھ لی تھی -دلچسپ ہے- قاری ایک بار پڑھنا شروع کرے تو مکمّل پڑھ کے ہی دم لیتا ہے-ما شاء اللہ یہ دلیل ہے اس بات کی کہ آپ کی قلم پہ گرفت...
  2. یاسر شاہ

    ہماری پانچ دن کی بادشاہت:: محمد خلیل الرحمٰن

    واہ صاحب واہ ! وہ بھی ایک دور تھا ' وہ بھی کچھ لوگ تھے - وہ بھی کیا لوگ تھے 'وہ بھی کیا دور تھا -واہ صاحب واہ ! عمدہ تحریر -
  3. یاسر شاہ

    غزل براےِ اصلاح و تنقید !!

    واقعی اس طرف تو دھیان نہیں گیا- خیر ایطائے خفی ہے بخش دیجیے:-(
  4. یاسر شاہ

    قصر نما اک کوٹھی سے یہ منگتا که کر لوٹا ہے ---یاں مرغی جتنی موٹی ہے انڈا اتنا چھوٹا ہے

    قصر نما اک کوٹھی سے یہ منگتا که کر لوٹا ہے ---یاں مرغی جتنی موٹی ہے انڈا اتنا چھوٹا ہے
  5. یاسر شاہ

    غزل براےِ اصلاح و تنقید !!

    یہاں دریدہ گریباں ہیں چاک دامن ہیں لبوں پہ رکھے ہنسی آپ کدھر آے ہیں یہاں دریدہ گریباں ہیں چاک داماں ہیں لیے لبوں پہ ہنسی آپ ادھر کدھر آئے ؟ تھی جنکی نرم گوئی باعثِ راحت اے صدف درشت لہجہ لئیے آج نظر آے ہیں الفاظ کی نشست بدل دیں - تھی نرم گوئی صدف جن کی باعثِ راحت درشت لہجہ لیے آج...
  6. یاسر شاہ

    غزل براےِ اصلاح و تنقید !!

    دروغِ مصلحت آمیز سے نہ بہلاؤ مجھے بھی علم ہے عذاب اتر آے ہیں اس سے بحث نہیں کہ کیا مراد ہے اور کیوں ہے -دوسرے مصرعے میں "حضرت" کا اضافہ اور اس کی مناسبت سے "بہلاؤ" کو "بہلائیں" کر دیں تو شعر کا وزن ٹھیک ہو جائے گا - دروغِ مصلحت آمیز سے نہ بہلائیں مجھے بھی علم ہے حضرت عذاب اتر آئے...
  7. یاسر شاہ

    غزل براےِ اصلاح و تنقید !!

    السلام علیکم محترمہ اچھا ہوا کہ آپ نے عنوان میں تنقید کا اصلاح کے ساتھ اضافہ کر دیا -اس طرح ہم ایسوں کے لئے بھی آسانی ہو جاتی ہے وگرنہ بے کہے کسی کے سخن کے ساتھ کیوں چھیڑ خانی کی جائے اور کیوں تنقید کر کے کسی کی دل آزاری مول لی جائے - خیالِ خاطرِ احباب چاہئے ہر دم انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو...
  8. یاسر شاہ

    تعارف میرا نام صدف رباب ہے . حال ہی میں میں نے بی۔ایس آنر زوالوجی کیا ہے

    انسان اگر ہے من موجی کیا قانون اور کیا زُولوجی :cool: خوش آمدید
  9. یاسر شاہ

    گذارش -برائے اصلاح۔۔

    رکھا ہے نظر میں نظر انداز کیا ہے آخری حد سے آغاز کیا ہے دوسرے مصرعے میں کچھ ترمیم کر کے شعر یوں کر دیں رکھا ہے نظر میں ' نظر انداز کیا ہے "انجامِ محبّت کا سا آغاز کیا ہے" یا "کیا عشق کے انجام سے آغاز کیا ہے" اب یہ شعر بحر میں ہے لفظوں کا تکلف نہیں کرتا میں اکثر چہرے کو ہی دل کا غماز...
  10. یاسر شاہ

    نظر لکھنوی غزل: دورانِ خطابت منبر پر اوروں پہ تو برہم ہوتے ہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    واہ برادرم بہت خوب غزل ہے - جنت ہے تمہارا مل جانا، دوزخ ہے بچھڑ جانا تم سے کچھ اس کے سوا معلوم نہیں کیا خلد و جہنم ہوتے ہیں عالی شان شعر - آپ تو خاصے شریف معلوم ہوتے ہیں -اگر حضرتؒ ہمارے دادا ہوتے تو شاید مطلع کچھ یوں ہوتا : دورانِ خطابت منبر پر ہم غیر پہ برہم ہوتے ہیں منکر کی مجالس میں لیکن...
  11. یاسر شاہ

    تنزانیہ سفاری

    شیرنی ہے جب تلک کہ زیر ہے اٹھ گئی تو شیرنی بھی شیر ہے :? اچھی ہیں یہ آپ کی خوش ذوقیاں خوب یہ تنزانیہ کی سیر ہے
  12. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    امّید نہ برآنا امّید برآنا ہے اک عرضِ مسلسل کا کیا خوب بہانہ ہے عزیز الحسن مجذوب ؒ
  13. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    جب دل ہی لگا بیٹھے ہر ناز اٹھانا ہے سو بار بھی روٹھیں گر سو بار منانا ہے عزیز الحسن مجذ وب ؒ
  14. یاسر شاہ

    خاصانِ خدا کے اشعار

    جب کسی سے لو لگا لی جائے گی تب یہ آشفتہ خیالی جائے گی عزیز الحسن مجذ وب ؒ
  15. یاسر شاہ

    چند ضروری باتیں

    چند ضروری باتیں کل ایک صاحب نے مجھ سے کھل کے کہا "ووٹ پی ٹی آئ کو دینا ہے" میں نے پوچھا "کیوں دینا ہے ؟-ایسی کیا افتاد پڑ گئی ؟"-کہنے لگے "نیا ٹیلنٹ ہے" -میں نے قرینے سے ان سے عرض کی کہ دیرینہ تعلّق تھا "دیکھو بھائی جان 'ووٹ ایک شرعی ذمّہ داری ہے سنیما کا ٹکٹ لینا تو ہے نہیں کہ نئی فلم لگی...
  16. یاسر شاہ

    معمولی نہ جانو یہ انگوٹھے کی سیاہی---- اس میں ہے نہاں قوم کی تعمیر و تباہی

    معمولی نہ جانو یہ انگوٹھے کی سیاہی---- اس میں ہے نہاں قوم کی تعمیر و تباہی
  17. یاسر شاہ

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    میں ہما صاحبہ کا بے لاگ تبصرہ پڑھ کے متاثر ہوئے بن نہیں رہ سکا-بڑی جی دار تنقید کی ہے جو کہ کافی حد تک درست بھی ہے -اب ایسے تبصرے انٹرنیٹ پر کہاں -بقول انور شعور : خوب ہے 'خوب تر ہے 'خوب ترین اس طرح تجزیے نہیں ہوتے خیر صاحب غزل کے پیش کردہ اقتباس میں انہوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے کہ فکِ اضافت...
  18. یاسر شاہ

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    مزے کی بات اس مثال میں بحر سے خارج نہیں ہوگا -شیخ سعدی کی مقبول نعت کا مصرع دیکھیں : ".........صلّو علیہ و آلہ " اور مثال ڈھونڈھیں -
  19. یاسر شاہ

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    نہیں بلکہ آپ کا اعترافِ سہو ہی دلیل کمال ہے -البتّہ دشوار پسند طبیعتوں کا خاصہ ہے کہ انتہائی سامنے کی چیز یا آسان بات ان سے اوجھل ہوجاتی ہے-
  20. یاسر شاہ

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    یہ بحث تب ہی ختم ہو سکتی ہے جب مذکورہ مصرع درست پڑھا جائے - دردِ سر ' شام سے اس زلف کے سودے میں رہا- دردِ سر کے بعد وقف کرنے سے بحث تو یہیں نمٹ گئی کہ "سرِ شام" کی اضافت یہاں مذکور ہی نہیں-
Top