نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    تلوّن مزاج ، ہرجائی وغیرہ اس مفہوم میں ادا ہوتےتو ہیں - باقی ہو بہو ' لفظ بلفظ ترجمہ تو "man power" کا بھی مردانہ قوّت ہے افرادی قوّت نہیں -:-(
  2. یاسر شاہ

    الوداعی نظم (گریجوایٹ ہونے پر کالج سے رخصت ہوتے ہوئے)

    ............. تُجھ کو چھوڑا تو ترا شہر بھی ہم چھوڑ چلے تیرے دامن کے سِوا اور یاں رکھا کیا ہے؟ تیرے دم سے ہے یہاں علم کا مے خانہ آباد جس نے پی ہی نہیں اُس نے بھلا چکّھا کیا ہے؟ نظم کا دوسرا بند تشنہ تشنہ سا لگا -انداز تخاطب کی توجیه کی خاطر نیز "دامن" کا اکیلا پن مٹانے کے لئے اپنے کالج...
  3. یاسر شاہ

    الوداعی نظم (گریجوایٹ ہونے پر کالج سے رخصت ہوتے ہوئے)

    السلام علیکم عمدہ کاوش ہے-مزید محنت سے اور نکھر سکتی ہے-کچھ مقامات قابلِ اصلاح ہیں مگر آج کل ارد گرد اوسم کا موسم ہے - بقول حالی فرشتے سے بہتر ہے انسان بننا مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ میرا تبصرہ بھی دیکھ لیجئے شاید کسی کام کا ہو -مقصود اصلاح نہیں بلکہ ایک اور زاویۂ نگاہ سے آپ کو متعارف...
  4. یاسر شاہ

    کیا یہ شعر ٹھیک ہے

    بھائی توقیر - چوری کیا کرنا -آپ کی نذر کرتا ہوں -میری طرف سے ہدیہ قبول کر لیں
  5. یاسر شاہ

    کیا یہ شعر ٹھیک ہے

    ایک تجویز پھر ہے مرے جذبات میں ہلچل برپا پھر سے ترے دیدار کے ارماں جاگے پھر شور ہے دریا میں تری یادوں کے پھر سے کئی سوئے ہوئے طوفاں جاگے بہر حال آپ کا شعر اچھا تھا -مجھے بھی لکھنے کی تحریک ملی -
  6. یاسر شاہ

    کیا یہ شعر ٹھیک ہے

    پھر ہے مرے جذبات میں ہلچل برپا پھر سے ترے دیدار کی تمنا جاگی "تمنّا" کی جگہ "خواہش" کر دیں - پھرایک اور شعر اس وزن و زمین میں کہیں تو رباعی بن جائے گی- یہ رباعی کا "لا حول و لا قوۃ الّا باللہ" والا وزن ہے - یاسر
  7. یاسر شاہ

    قطعه: برما بھی جائیے

    قطعه: برما بھی جائیے ارشاد ہے جہاد ریاست کا کام ہے چلیےجہاد کے لئے برما بھی جائیے اک ضربِ عضب صاحبو روہنگیا میں بھی رد الفساد کے لئے برما بھی جائیے یاسرشاہ
  8. یاسر شاہ

    ساقی بھلے پھٹکنے نہ دے پاس جام کے-راحیلؔ فاروق

    ایک شعر میں شاید typo ہو گئی آپ سے .اصل یوں ہونا چاہیے کہ ابلیس ہیں فرشتہ و انساں نہیں ہیں ہم قائل جو ہوں رکو ع و سجود و قیام کے
  9. یاسر شاہ

    گستاخِ پاکستان_______ایک مکالمہ

    گستاخِ پاکستان___ ایک مکالمہ ”تم گستاخِ پاکستان ہو “ ”مگر کیوں ؟“ ”چودہ اگست قریب ہے .تمھارے مکان یا گاڑی پر کوئی پاکستانی جھنڈا ہے نہ جھنڈی .“ ”تو ؟“ ”تمھارا مکان چھوٹے چھوٹے بلبوں سے محروم ہے .“ ”پھر ؟“ ”تمھارے سینے پر جھنڈے کا کوئی بیج نہیں.تم گستاخِ پاکستان ہو ٗ تمھیں پاکستان کے وجود...
  10. یاسر شاہ

    نو بائیکاٹ......نظم

    ناجائز نفع خوری کیا چیز ہے مجھے نہیں معلوم .جتنا میں نے فقہ کو پڑھا ہے یہ جانتا ہوں کہ میں اپنی جائز چیز خواہ سو روپے میں بیچوں یا ہزار میں حرام نہیں اگر بیع کے دوسرے اصول پورے ہیں . البتہ اگر حکومت مجھے کسی ریٹ لسٹ کے ذر یعے پابند کرتی ہے تو حکومت کے ان قوانین کی بجا آوری جو شریعت سے...
  11. یاسر شاہ

    نو بائیکاٹ......نظم

    السلام علیکم ہمارےشہر میں آج کل اور پرسو سوشل میڈیا کے توسط سے پھل فروشوں کے خلاف boycott کیا جا رہا ہے یعنی آج کل اور پرسو کوئی ان سے پھل نہ خرید ے.اس حوالے سے میں نے بھی ایک نظم لکھی سوچا whatsapp کے ساتھ ساتھ یہاں بھی پیش کروں. نو بائیکاٹ....No boycott میں تو ٹھیلوں سے پھل خریدوں گا آج...
  12. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مولانا جامی رحمہ اللہ کے فارسی اشعار کی اردو منظوم ترجمانی (حسان بھائی کےانتخاب کی نذر ) گشتم چنان ضعیف که بی ناله و فغان ظاهر نمی‌شود که درین پیرهن یکیست (عبدالرحمٰن جامی) اتنا ضعیف ہوں میں کہ بے نالہ و فغاں ظاہرنہیں کہ آدمی ہے پیرہن میں ایک آنجا که لعلِ دلکشِ شیرین دهد فروغ یاقوت و سنگ در...
  13. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مخند اے نوجواں ! زنہار بر موئے سپیدِ ما کہ ایں برفِ پریشاں بر سرِ ہر بام می بارد ________________________صائبؔ منظوم فی البدیہہ ترجمہ : بالوں کی سفیدی پر کیوں نسلِ نو ہنستی ہے یہ برفِ پریشاں توہر چھت پہ برستی ہے یاسر
  14. یاسر شاہ

    غزل ۔۔ منصور آفاق

    محترم منصور صاحب السلام علیکم کیسے ہو سکتا ہے عرفانِ الہی کا ثبوت یہ مرا کشف و کرامات میں ماہر ہونا سبحان اللہ -بہت خوب - کچھ اشعار پہ گفتگو کی گنجائش ہے مگر بے اذن سخنور مناسب نہیں 'اور کچھ خاص ضروری بھی نہیں- فی الحال اتنا کہوں گا کہ "اطلاع " بروزن "اقتباس" درست ہے اور"جلّادوں" میں لام پر...
  15. یاسر شاہ

    تاویل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک نظم

    از سر نو آپ کا ممنون ہوں -جزاک اللہ خیرا
  16. یاسر شاہ

    ذوق اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے ۔ ذوق

    اقبال کے سب اشعار کیا ضروری ہے کہ اچّھے ہوں -جگر صاحب نے کیا خوب جواب دیا ہے : طلب کم 'جستجو کم 'تشنگی کم نظر آئے نہ کیوں دریا بھی شبنم یاسر
  17. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جانور فربہ شود ازراہِ نوش آدمی فربہ شود از راہِ گوش ------------------------------مولانا رومی جانور کھانے کے ذریعے موٹا ہوتا ہے اور انسان کان کی راہ سے موٹا ہوتا ہے - ؏ سو بوتلوں کا نشہّ ہے اک واہ واہ میں -(امیر مینائی )
  18. یاسر شاہ

    تاویل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک نظم

    محترمی آپ کے یہ دوحرف میرے لئے اعزاز سے کم نہیں -جزاک الله خیرا
  19. یاسر شاہ

    تاویل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک نظم

    محترمی حوصلہ افزائی کا ممنون ہوں -جزاک الله خیرا -
Top