میرے خیال میں اس کارکن کی بات بالکل درست ہے جو کہ مصطفی کمال بھائی کی طرح کا ہی ایک رکن ہے۔۔
ویسے امین بھائی آج کل شادی کے بعد کیا مصروفیات ہیں آپ کی۔۔سب خیریت سے۔۔
جس دن ہم تنظیم سے الگ ہوتے ہیں اس دن سے نہ فاروق ستار، ستار رہتے ہیں، نہ ہی حیدر رضوی میں حیدر باقی ہوتی ہے اور نہ مصطفیٰ کمال کا کوئی کمال باقی رہتا ہے، نہ ہی خالد مقبول، مقبول رہ جاتے ہیں- ہم اگر کچھ ہیں تو تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہیں، اگر ہمارے ہاتھ میں تنظیم کا پرچم نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں"
اور متحدہ کی تاریخ میں ایسی بیشمار مثالیں ہیں- ہاں یہ بات ضرور ہے کہ ہم "فاروق ستار، حیدر رضوی، مصطفیٰ کمال، خالد مقبول، یا عشرت العباد" اپنی کسی ذاتی خاصیت یا کمال کی بنیاد پر نہیں، بلکہ تنظیم سے وابستگی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری ہماری پہچان اور شہرت ہے،
"قطعہ نظر اسکے کہ سید مصطفیٰ کمال متحدہ کا حصّہ ہیں یا علیحدگی اختیار کر لی ہے تو سب سے پہلی بات تو یہ کہ ہر شخص کو اس بات کی آزادی ہے کہ وہ اپنے ذاتی مجبوریوں یا کسی بھی اختلاف کی بنا پر تنظیم میں رہے یا علحیدہ ہو جائے- کسی کو تنظیم میں جبراً نہیں رکھا جاتا-