نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک مُدّت سے تِری یاد بھی آئی نہ ہمیں اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں فراق گورکھپوری
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم آہنگی بھی تیری، دُورئ قربت نُما نِکلی کہ تجھ سے مِل کے بھی تجھ سے مُلاقاتیں نہیں ہوتیں فراق گورکھپوری
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہاں یاد ہے کسی کی وہ پہلی نگاہِ لُطف پھرخُوں کویوں رگوں میں نہ دیکھا رواں کبھی آنند نرائن مُلّا
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُر ہے تیرے ذکر سے اپنی حدیثِ زندگی اِس میں بُھولے سے اگر دل کا بھی نام آیا تو کیا آنند نرائن ملّا
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہیں ابھی خاکسترِ مُلّا میں کچُھ چنگاریاں شُعلۂ ہستی قریبِ اِختمام آیا تو کیا آنند نرائن ملّا
  6. طارق شاہ

    فیض کا پیغام

    نوید رزاق بٹ صاحب! فیض صاحب سے عقیدت اور خلوصِ افکار، اُن کی برسی پر دیے، آپ کے اس ہدیہ یکجہتی سے نمایاں ہی نہیں قابلِ رشک بھی ہے نظم پر میری داد قبول کیجئے بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیے :)
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فریاد کیسی ، کِس کی شکایت ، کہاں کا حشر دنیا اُدھر کی ٹوٹ پڑی وہ جدھر ہُوا حسرت اُس ایک طائرِ بے کس پر ، اے جگر جو فصلِ گل کے آتے ہی بے بال و پر ہُوا جگرمُراد آبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تھم تھم کے اُن کے کان میں پہنچی صدائے دل اُڑ اُڑ کے رنگِ چہرہ مِرا نامہ بر ہُوا سِینے میں پھر بھڑکنے لگی آتشِ فراق دامن میں پھر مُعاملۂ چشمِ تر ہُوا رگ رگ نے صدقے کر دیا سرمایۂ شکیب اللہ ، کِس کا خانۂ دل میں گزُر ہُوا جگرمُراد آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ داغِ دل سے تھی مجھے اُمّید عشق میں سو رفتہ رفتہ وہ بھی چراغِ سحر ہُوا جگرمراد آبادی
  10. طارق شاہ

    اک خواب نیند کا تھا سبب، جو نہیں رہا - عرفان ستار

    کیا بے حسی کا دور ہے لوگو، کہ اب خیال اپنے سِوا کسی کا کسی کو نہیں رہا کیا کہنے تشکّر شیئر کرنے پر :):)
  11. طارق شاہ

    ایسا احوال محبت میں کہاں تھا پہلے - عرفان ستار

    اب تو اِک دشتِ تمنّا کے سِوا کُچھ بھی نہیں کیسا قُلزم مِرے سینے میں رواں تھا پہلے اب جورہتا ہے سرِ بزمِ سُخن مُہربہ لب یہی عرفان، عجب شعلہ بیاں تھا پہلے کیا بات ہے ! تشکّر شیئر کرنے پر :)
  12. طارق شاہ

    احباب کا کرم ہے کہ خود پر کھلا ہوں میں - عرفان ستار

    تشکّر شیر کرنے پر شمشاد صاحب !:) مصرعوں کے باہمی ربط میں کمال رکھتے ہیں عرفان ستار صاحب کیا اور چاہتے ہیں یہ دیدہ ورانِ عصر عادی منافقت کا تو ، ہو ہی گیا ہوں میں مل جائیں گے بہت سے تجھے مصلحت پسند مجھ سے نہ سرکھپا کہ بہت سرپھرا ہُوں میں کیا کہنے :)
  13. طارق شاہ

    نام تحریر ریمارکس

    نہانا یا صفائی ترک کرنا سودمند ثابت ہوا آپ کے لئے ، کہ گھر والے متوجہ اور فکرمند ہوئے :) خوش آمدید :):)
  14. طارق شاہ

    غالب تپِش سے میری ، وقفِ کش مکش ، ہر تارِ بستر ہے

    ابھی آتی ہے بُو بالش سے اُس کی زلفِ مشکیں کی ہماری دِید کو خوابِ زلیخا عارِ بستر ہے کہوں کیا دل کی کیا حالت ہے ہجرِ یار میں غالب کہ بے تابی سے ہر اِک تارِ بستر خارِ بستر ہے کیا کہنے ، تشکّر شیئر کرنے پر :)
  15. طارق شاہ

    جوش جنگل کی شہزادی

    قیصرانی صاحب ، یہ تو کچھ یوں کہنا ہُوا کہ ::) میں ہُوں مشتاقِ جفا ، مجھ پہ جفا اور سہی تم ہو بیداد میں خوش اس سے سوا اور سہی غالب :):)
  16. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    وابستگی ایک ایسی چیز ہے، جسے ظاہر اور غائبانہ یعنی حاضر اور غائب سے منسوب یا مشترک کِیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے زمانہ یا کسی قسم کا ظاہری تشابہ اور اشتراک نہ ہی شخصی ، جسمانی یا عملی رابطہ یا لمس ضروری ہے
  17. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    طینتِ انسانی میں خوشامد پسندی ہے، بلکہ شامل کی گئی ہے بہت سے لوگ سرشت یا جبلت میں شامل اس حس کو ظاہر نہ کرنے میں کامیاب تو ہو سکتے ہیں ، لیکن خود اپنی ذات، دل یا دماغ پر اس کے خوش کن اثرات سے خود کو مبرا نہیں کہہ سکتے کیونکہ انسان احساس سے عاری نہیں بلکہ مالا مال پیدا کیا گیا ہے اور خوشامد...
  18. طارق شاہ

    محسن نقوی وہ دل کا برا نہ بے وفا تھا

    بغیر تراکیب اور اضافت کے اچھی اور سادہ غزل شیئر کرنے کے لئے تشکّر :) مطلع سے قبل والے شعر کا مصرع : کل شب وہ مِلا تھا دوستوں میں کوئی لفظ رہ گیا ہے دیکھ لیجئے گا :):)
  19. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::: شہر سنسان ہے کدھر جائیں :::: Nasir Kazmi

    ناصر کاظمی صاحب کی کیا بات ہے جناب ! تشکّر اظہار خیال کے لئے :):) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھپ جاتی ہیں آئینہ دِکھا کر تِری یادیں سونے نہیں دیتیں مجھے شب بھر تیری یادیں تو جیسے مِرے پاس ہے اور محوِ سُخن ہے محفل سی جما دیتی ہیں اکثر تیری یادیں میں کیوں نہ پھروں تپتی دوپہروں میں ہراساں پھرتی ہیں تصوّر...
Top