نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خبْطُ الحَواس اور مخبوط الحواس میں کیا فرق ہے ؟ اول الذکر ، حالت ہے (حواس باختہ، گھبرایا ہوا، وغیرہ ) جبکہ مخبوط الحواس وہ ، جس پر یہ حالت یا حالتیں ہیں (باؤلا، پاگل، سودائی، خبطی وغیرہ )
  2. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ریشم چھ ہزار سال قبل مسیح بھی پایا جاتا تھا ، چین اِس کا مولد ہے تفصیلِ ریشم یقیناّ دلچسپ اور معلوماتی ہے، بہت سوں کو پڑھ کر حیرانی بھی ہوگی :)
  3. طارق شاہ

    عاجزحبیب ملک :::: تلاشِ ذات میں صاحب یہ واقعہ بھی ہُوا -- Aajiz Malik Habib

    ملک صاحب السلام علیکم ! اور محفل میں دلی خوش آمدید آپ کو ویب سرچ دوبارہ کھینچ لائی یہاں شاید ، اب آئے ہیں تو آتے رہیے گا غزل پر بہت سی داد قبول کیجئے بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں جناب :):)
  4. طارق شاہ

    عاجزحبیب ملک :::: تلاشِ ذات میں صاحب یہ واقعہ بھی ہُوا -- Aajiz Malik Habib

    با عثِ افتخار اور شادمانی ہے یہاں شیئر کرنا گیلانی صاحبہ ! اظہار خیال کے لئے ، اور پذیرائی انتخاب کے لئے تشکّر بہت خوش رہیں :) (صاحب تخلیق بھی آئے ہیں اور سب ہی کو تشکّرکہہ رہے ہیں)
  5. طارق شاہ

    بہزاد لکھنوی ہاں اب تو کچھ نہیں ہے میرے اختیار میں - بہزاد لکھنوی

    بہت خوب کشفی صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  6. طارق شاہ

    غزل برائے اصلاح "غُرفہِ قلبِ صنم کھٹکھٹا کے دیکھ سکوں"

    خوش آمدید اور ایک اچھے خیالات کی غزل کے لئے تشکّر! چند باتیں جو پڑھ کر ذہن میں آئیں لکھ رہا ہوں ، دیکھ لینے میں کوئی قباحت نہیں کہ یہی ہمارے لئے بھی سیکھنے کا طریقہ اور وسیلہ ہے : مطلع یوں کردیں تو ٹھیک ہوگا کہ صنم کا غُرفہِ دل کھٹکھٹا کے دیکھ سکوں میں اپنے خواب حقیقت بنا کے دیکھ سکوں...
  7. طارق شاہ

    بہزاد لکھنوی تُو دیکھ رہا ہے مرے دل ، میری نظر کو - بہزاد لکھنوی

    تشکّر تدوین کے لئے ، خلیل الرحمان بھائی بہت خوش رہیں صاحب !:)
  8. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    دریا، چشمہ یا جھیلوں کے کنارے پائے جانے والا گُلِ بنفشہ جسے نیلم کا پھول بھی کہتے ہیں دریائے نیلم کے قرب جوار اور کشمیر میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ، ہم اپنی بیگم کو بنفشہ ہی بلاتے ہیں کیونکہ وہ بھی کشمیر کی ہی گُل ہیں :)
  9. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خیال آپ کا درست بھی ہو سکتا ہے الف عین ، (عبید صاحب) حالی نے اپنی دکان، مسدسِ حالی لکھ کر جب سب سے الگ کی یا بنائی ۔۔۔ تو اُسی وقت بہت سے روایتی شعراء نے، نئی دکان کو نہیں سراہا تھا ، ان کے شاگردِ عزیز، مولوی عبدالحی المعروف بیخود بدایونی صاحب نے بھی انھیں چھوڑ دیا اور جا کر تلامذِ داغ...
  10. طارق شاہ

    بہزاد لکھنوی تُو دیکھ رہا ہے مرے دل ، میری نظر کو - بہزاد لکھنوی

    کتابت کی غلطی ہے، بعد آید " کو " اضافی چھپ گیا ہے تُودیکھ رہا ہے مِرے دل، میری نظرکو میں دیکھ رہا ہُوں تِری دُزدِیدہ نظر کو تشکّر شیئر کرنے پر ، بہت خوش رہیں جناب! :):)
  11. طارق شاہ

    بیخود بدایونی :::: شبِ فرقت میں آجاتی اَجل تو اُس کا کیا جاتا :::: Bekhud Badayuni

    تشکّر اظہارِ خیال کے لئے اور پذیرائی کے لئے، صاحب ! بہت خوش رہیں :)
  12. طارق شاہ

    فضا ابن فیضی :::: شعورِ ذات و شعورِ جمال میں گم سا :::: Fiza Ibn-e-Faizee

    تشکّر کاشفی صاحب، اظہارِ خیال اور ہمت افزائی پر بہت خوش رہیں :)
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موت سے بدتر تھی مجھ کو تو قفس میں زندگی دانہ کیا کھاتا بھلا میں ، زہر ہر دانے میں تھا بیخود بدایونی (مولانا عبدالحی)
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجرِ ساقی میں دھرا کیا خاک میخانے میں تھا خُون میری حسرتوں کا میرے پیمانے میں تھا بیخود بدایونی (مولانا عبدالحی)
  15. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جمشید (جم)، آویستانی بادشاہِ چہارم نے تو وائن کی کشید کو تا قیامت امر کردیا آپ نے یہی کچھ ، لگتا ہے چائے کے لئے اُٹھا رکھا ہے جناب
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پڑے ہیں اپنی ہی آنکھوں پہ پردے غفلت کے نظر سے دُور تو رہنا ، تِرا شعار نہ تھا بیخود بدایونی (مولانا عبدالحی)
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سُنا زبان سے اُس بُت کی ، بارہا ہم نے ! وہ دل کا راز جو ہم پر بھی آشکار نہ تھا بیخود بدایونی (مولانا عبدالحی)
  18. طارق شاہ

    بیخود بدایونی :::: شبِ فرقت میں آجاتی اَجل تو اُس کا کیا جاتا :::: Bekhud Badayuni

    غزل بیخود بدایونی شبِ فرقت میں آجاتی اَجل ، تو اُس کا کیا جاتا وہ کیا مُنہ کا نوالہ تھی جو کوئی اُس کو کھا جاتا چُرائی جان مرنے سے ، یہ طعنہ کب سُنا جاتا نہ کھاتا زخم خنجر کا ، تو کیا میں زہر کھا جاتا نہ جاتا ساتھ میّت کے ، مگر مجھ کو مِٹا جاتا مِری بالیں پہ وہ میری طبیعت بن کے آ جاتا...
  19. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    گرمیوں کی چھٹیوں میں ہم آپ کے ہاں آئیں گے تب آپ ہمیں فجے کے بنا ئے بکرے کے پائے کھلانے لے جانا گوالمنڈی ، لکشمی چوک اور انارکلی پر بارہا مختلف کھانے تو کھائے یہ اور ٹنڈے نہیں کھائے ۔ دونوں کی حسرت یا شوق کہیں ، ہم آپ کی معیت میں پورا کردیں گے ۔ کیا خیال ہے جناب
  20. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قبلہ ابن رضا صاحب! ہم انسانی اجزا سے بنائے ہر ڈش سے پرہیزی ہیں ہماری طبعیت کبھی بھی اس طرف مائل ہی نہیں ہوئی دھوکے سے کسی پاکستانی بھائی نے کچھ ایسا کِھلا دیا ہو تو کہہ نہیں سکتے :)
Top