قائداعظم باسٹھ تریسٹھ کے پہلے شکار تھے‘ یہ دسمبر 1916ء میں لکھنؤ کے دورے پر گئے‘ قائد اس وقت تک مسلمانوں کے بڑے اور متفقہ لیڈر بن چکے تھے‘ لکھنؤ اس دور میں تہذیب اور شائستگی کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کا مرکز بھی تھا‘ مسجدیں آباد تھیں‘ درگاہوں پر رش ہوتا تھا‘ شہر میں داڑھیاں‘ جبے‘ عمامے اور...