غزل
(بہزاد لکھنوی)
لے لے کے تری زلف نے ایمان ہزاروں
کرڈالے زمانہ میں مسلمان ہزاروں
اس غم کا برا ہو کہ زمانے میں ابھی تک
پھرتے ہیں ترے غم کے پریشان ہزاروں
اے جانِ بہاراں تجھے معلوم نہیں ہے
تیرے لئے پُرزے ہیں گریبان ہزاروں
اعجازِ محبت تو کوئی دیکھ لے آکر
ہیں میرے دلِ تنگ میں ارمان ہزاروں
کیا...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
دل میرا تیرا تابع فرماں ہے کیا کروں
اب تیرا کفر ہی مرا ایماں ہے کیا کروں
باہوش ہوں مگر مرا دامن ہے چاک چاک
عالم یہ دیکھ دیکھ کے حیراں ہے کیا کروں
ہر طرح کا سکون ہے ہر طرح کا ہے کیف
پھر بھی یہ میرا قلب پریشاں ہے کیا کروں
کہتا نہیں ہوں اور زمانہ ہے باخبر
چہرے سے دل کا حال...
علمدار کربلا (عباس علیہ السلام)
(سید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
کیا تعجب ہے جو سب کا مدعا عباس ہیں
جو دلِ حیدر سے نکلی وہ دعا عباس ہیں
مختصر الفاظ میں وہ باوفا عباس ہیں
ہے وفا اک لفظ جس کا ترجمہ عباس ہیں
بزم میں اُم البنین کا مدعا عباس ہیں
رزم میں شیرِ خدا کا حوصلہ عباس ہیں
ہیں اگر...