نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ بزمِ مے ہے، یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اُٹھالے ہاتھ میں مینا اُسی کا ہے شاد عظیم آبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے دیکھنے ہی کا وقفہ ، جسے سمجھتے ہیں رضا وہ دُھوپ چڑھی، دن ڈھلا، وہ شام ہُوئی رضا لکھنوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یوں روز ہُوا کرتے تھے بیساختہ چکّر اب آج بُلایا ہے تو جانا نہیں آتا رضا لکھنوی (سیّد آل رضا )
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ثبات بحرِ جہاں میں نہیں کِسی کو امیر اِدھر نمود ہُوا، اور اُدھر حباب نہ تھا امیر مینائی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اگر وہ فتنہ ، کوئی فتنۂ شباب نہیں تو حشر میرے لئے وجہِ اضطراب نہیں حفیظ جالندھری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرے مذاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں سُخن ہے نالۂ دل ، نالۂ رباب نہیں حفیظ جالندھری
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِری گلی کی ہوا ، دل کو راس کیا آتی ہُوا یہ حال، کہ مٹّی خراب ہو کے رہی جلیل حسن جلیل
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ادا ادا تِری موجِ شراب ہو کے رہی نگاہِ مست سے دُنیا خراب ہو کے رہی جلیل حسن جلیل
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ساری دُنیا کو ہے غلط فہمی مجھ پہ تو مہربان ہے پیارے بزم ہے، احتراز ہی کیا ہے پردہ سا درمیان ہے پیارے حفیظ جالندھری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جنگ چھڑ جائے ہم اگرکہہ دیں ! یہ ہماری زبان ہے پیارے عرض مطلب سمجھ کے ہو نہ خفا یہ تو اک داستان ہے پیارے حفیظ جالندھری
  11. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری :::: مِرے مزاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں -- Hafeez Jalandhari

    حفیظ جالندھری غزل مِرے مذاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں سُخن ہے نالۂ دل ، نالۂ رباب نہیں اگر وہ فتنہ ، کوئی فتنۂ شباب نہیں تو حشر میرے لئے وجہِ اضطراب نہیں نہیں ثواب کی پابند بندگی میری یہ اِک نشہ ہے جو آلودۂ شراب نہیں مجھے ذلیل نہ کر عُذرِ لن ترانی سے یہ اہلِ ذوق کی توہین ہے، جواب نہیں...
  12. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    نصیبو لال ، لال بالکل نہیں، اِسے بس یوں سمجھیں کہ جیسے نواب دولت داشت، ہمیشہ ہماری ہی خرچ پر کھاتے پیتے رہے
  13. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ذکرِ رس ملائی پر یہ آپ سے پوچھنا چاہوں گا، کہ آپ اِسے تازہ کھویا سے بناتے ہیں یا پیکٹ میں میسّر رکوٹا چیز سے
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہاں تو سب ہی سِتم دیدہ ، غم گزیدہ ہیں ! کرے گا کون بَھلا زخم ہائے دل کا شُمار اخترالایمان
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    راز و نیازِ عشق میں ، کیا دخل ہے تِرا ہٹ فکرِ روزگار غزل کہہ رہا ہوں میں ناصر کاظمی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل میں نازاں کہ تِری صُورتِ زیبا دیکھی آنکھ حیراں ، کہ اِک حُسن کی دُنیا دیکھی پہلے آنکھیں ہوئیں گرویدہ ، پھر آنکھوں کی طرح چاہنے ، دل بھی لگا آپ کو ، دیکھا دیکھی زُلفِ شب رنگ پہ ، گُلنار لباسی کی بہار آج حسرت نے رُخِ یار میں کیا کیا دیکھی حسرت موہانی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک نہ اِک ظُلمت سے وابستہ ہی رہنا ہے تو جوش ! زندگی پہ ، سایۂ زُلفِ پریشاں ، کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب بشر کی دسترس سے ، دُور ہے حبل المتیں ! دستِ وحشت میں پھراِک کافر کا داماں کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شاعر ؟ حق بہ حقدار ، ضروری ہے :)
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے تمنّا تجھ کو رو لُوں شامِ وصل آج تُو ، دل سے نِکالی جائے گی جلیل حسن جلیل مانکپوری
Top