نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مقصود اپنا کچھ نہ کُھلا لیکن اِس قدر یعنی، وہ ڈھونڈھتے ہیں کہ پایا نہ جائے گا الطاف حُسین حالی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم کو ہزارشرم سہی، مجھ کو لاکھ ضبط اُلفت وہ راز ہے کہ ، چھپایا نہ جائے گا الطاف حُسین حالی
  3. طارق شاہ

    حالی :::: دل سے خیالِ دوست بُھلایا نہ جائے گا -- Altaf Hussain Hali

    غزلِ الطاف حُسین حالی دل سے خیالِ دوست بُھلایا نہ جائے گا سینے میں داغ ہے کہ مِٹایا نہ جائے گا تم کو ہزارشرم سہی، مجھ کو لاکھ ضبط اُلفت وہ راز ہے کہ ، چھپایا نہ جائے گا مے تُند و ظرفِ حوصلۂ اہلِ بزم تنگ ساقی سے جام بھر کے پلایا نہ جائے گا راضی ہیں ہم کہ دوست سے ہو دشمنی، مگر دشمن کو، ہم سے...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جنُونِ عِشق کی تاثِیر تو، یہ تھی اختر کہ ہم نہیں، وہ خود اِظہارِ آرزُو کرتے اختر شیرانی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مسرت! آہ تُو بستی ہے کِن سِتاروں میں زمیں پہ، عمرہُوئی تیری جستجو کرتے اختر شیرانی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موج نے ڈوبنے والوں کو بہت کچُھ پلٹا رُخ مگرجانبِ ساحِل نہیں ہونے پائے شوکت علی خان ، فانی بدایونی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فانی، مِرے عمل ، ہمہ تن جبر ہی سہی ! سانچے میں اِختیار کے ڈھالے ہُوئے تو ہیں شوکت علی خان ، فانی بدایونی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کرتے کِس منہ سے ہو غُربت کی شکایت غالب تم کو ، بے مہرئ یارانِ وطن یاد نہیں مرزا غالب
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ لوگ تم نے ایک ہی شوخی میں کھودیے ڈھونڈا تھا آسماں نے جنھیں خاک چھان کے میر تقی میر
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شام ہی سے بُجھا سا رہتا ہے دل ہے گویا چراغ مفلس کا میر تقی میر
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دونوں گنْوا کے خود پہ ہم احسان کرگئے دل جان کا عذاب تھا ، سر بارِ دوش تھا جعفرعلی خاں، اثر لکھنوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شاعری لُطفِ زباں تک نہیں محدُود اثر ساتھ ہی ساتھ ، فراوانی جذبات بھی ہو جعفرعلی خاں، اثر لکھنوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اثر ہے نام، وطن لکھنؤ ، عزیز استاد نکالتا ہُوں نئے راستے زباں کے لئے میرزا جعفرعلی خاں، اثر لکھنوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اثر ، نوائے پریشان ہُوں بزم ہستی میں کوئی انیس ، کوئی رازداں نہیں مِلتا اثر صہبائی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ چھیڑ بہرِ خُدا ، صاف صاف کہہ ، قاصد تِری نِگاہ سے تیرا بیاں نہیں مِلتا اثر صہبائی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بنی ہے محفلِ ہستی نگار خانۂ حُسن تلاش جس کی ہے، اُس کا نِشاں نہیں مِلتا اثر صہبائی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وفورِ شوقِ عبادت سے برقِ مُضطرہُوں مِری جبیں کو مگر آستاں نہیں ملتا اثر صہبائی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی اب کسی بات پر نہیں آتی مرزا غالب
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرے ایفائے عہد تک نہ جیے عمر نے ہم سے بے وفائی کی میر تقی میر
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی ہے، یا کوئی طوفان ہے ہم تو اِس جینے کے ہاتھوں مر چلے میر تقی میر
Top