نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کبھی چوٹ کھائی، کبھی دل سنبھالا محبت بھی اِک کھیل تھا، کھیل ڈالا آرزو لکھنوی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بھروسا ہو کیا اُس بدلتی نظر پر ابھی عہد باندھا، ابھی توڑ ڈالا آرزو لکھنوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لاکھوں مرتے اسی حسرت میں جو رہ جاتی کہیں اور شانوں پہ تِرے شالِ عزا تھوڑی دیر آرزو لکھنوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رہے بے مایہ ، کہ اِس کار گہہِ ہستی میں بیٹھے بے کار بہت ، کام کیا تھوڑی دیر آرزو لکھنوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُوچھتے خود وہ خموشی کا سبب گھبرا کر آرزو، صبر مگر ہو نہ سکا تھوڑی دیر آرزو لکھنوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمارا ذکر جو ظالم کی انجمن میں نہیں جبھی تو درد کا پہلو کسی سخن میں نہیں آرزو لکھنوی
  7. طارق شاہ

    آرزو لکھنوی :::: کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی -- Aarzoo Lakhnavi

    غزلِ آرزو لکھنوی کِس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی جُھوم کے آئی گھٹا ، ٹُوٹ کے برسا پانی رُولئے پُھوٹ کے ، سینے میں جلن اب کیوں ہے آگ پگھلا کے نِکالا ہے یہ جلتا پانی کوئی متوالی گھٹا تھی کہ جوانی کی اُمنگ جی بہا لے گیا برسات کا پہلا پانی ٹکٹکی باندھے وہ پھرتے ہیں میں اِس فکر میں...
  8. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    اس کام پر ہمیں آپ ہمارے اس شرط کو مدنظر رکھ کرہی مامور کر رہے ہیں نا، کہ چائے ہم نے صرف آپ کے لئے ہی بنانی ہے :) چائے تو چند ماہ قبل اصلاحی صاحب نے وافرمقدار میں آپ کو بھیج دی تھی شاید !
  9. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    پکی اور سچی بات ہے کہ میرے دادا جان کسی کو چوپایہ اس غرض سے کہ وہ نہ سمجھے نہ ناراض ہوں جب بھی کہنا چاہتے تھے تو یہی لفظ استعمال کرتے تھے ۔ بے چارہ جیہ صاحبہ ! امید ہے میرے لئے، یہ کہتے یا لکھتے ہوئے آپ کی سوچ میرے دادا والی نہیں تھی :LOL: × عبید صاحب کتابیں ختم ہو گئیں ہیں پڑھنے کے لئے ،...
  10. طارق شاہ

    غالب ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

    تشکّر، سید شہزاد ناصر صاحب! بہت خُوب غزل ہے غالب کی، اِس پیش کردہ غزل میں (مقطع سے قبل) دو اشعار وہ یا ایسے بھی شامل ہیں جو مرزا غالب صاحب نےشاید لکھے تو ہوں مگر اپنے زندگی میں شائع کردہ یا ترتیب شدہ کتاب میں شامل نہیں کِیا وجہ وہی جو شاعروں کا وطیرہ رہا ہو ؟ ' غیر مطمئن ہونا ' ذیل میں یہی غزل...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہت مُشکل ہے دُنیا کا سنْوَرنا تِری زُلفوں کا پیچ وخم نہیں ہے اسرارالحق مجاز
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جلالِ آتش و برقِ سحاب پیدا کر اجل بھی کانپ اُٹھے وہ شباب پیدا کر اسرارالحق مجاز
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خُوب پہچان لو اسرار ہُوں میں جنسِ اُلفت کا طلب گار ہُوں میں عشق ہی عشق ہے دُنیا میری فتنۂ عقل سے بیزار ہوں میں اسرارالحق مجاز
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عین اِس بے سر و سامانی میں ! کیا یہ کم ہے، کہ گہر بار ہُوں میں میری باتوں میں مسیحائی ہے لوگ کہتے ہیں کہ بیمار ہُوں میں اسرارالحق مجاز
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُدھر مشکوک ہے میری صداقت اِدھر بھی بدگمانی کم نہیں ہے مِری بربادیوں کا ہم نشینوں! تمہیں کیا خود مجھے بھی غم نہیں ہے اسرارالحق مجاز
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیاکیا ہُوا ہے ہم سے جنُوں میں نہ پُوچھئے اُلجھے کبھی زمیں سے کبھی آسماں سے ہم ٹھکرا دِئیے ہیں عقل و خِرد کے صنم کدے گھبرا چکے ہیں کشمکشِ اِمتحاں سے ہم اسرارالحق مجاز
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اذنِ خِرام لیتے ہُوئے آسماں سے ہم ہٹ کر چلے ہیں رہ گزرِ کارواں سے ہم کیونکر ہُوا ہے فاش زمانے پہ ، کیا کہیں وہ رازِ دل جو کہہ نہ سکے رازداں سے ہم اسرارالحق مجاز
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا قہر ہے لطافتِ دل پر گراں نہیں وہ پیرہن، غبارِ تمنّا کہیں جسے کب تک رہینِ ذوقِ تماشہ رہے کوئی اب وہ نِگاہ دے کہ تماشا کہیں جسے فانی بدایونی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب زندگی ہے نام اُسی اُمّیدِ دُور کا ٹُوٹے ہوئے دِلوں کا سہارا کہیں جسے دل حاصلِ حیات ہے اور دل کا ماحصل وہ بے دلی، کہ جان تمنّا کہیں جسے فانی بدایونی
  20. طارق شاہ

    فانی :::: اِک سرگزشتِ غم ہے کہ اب کیا کہیں جسے -- Fani Badayuni

    غزلِ شوکت علی خاں فانی بدایونی اِک سرگزشتِ غم ہے کہ اب کیا کہیں جسے وہ وارداتِ قلبِ تمنّا کہیں جسے اب زندگی ہے نام اُسی اُمّیدِ دُور کا ٹُوٹے ہوئے دِلوں کا سہارا کہیں جسے دل حاصلِ حیات ہے اور دل کا ماحصل وہ بے دلی، کہ جانِ تمنّا کہیں جسے کیفیّتِ ظہُور فنا کے سِوا نہیں ہستی کی...
Top