غزلِ
اسرارالحق مجاز
نِگاہِ لُطف مت اُٹھ ، خُوگرِ آلام رہنے دے
ہمیں ناکام رہنا ہے، ہمیں ناکام رہنے دے
کسی معصُوم پر بیداد کا اِلزام کیا معنی
یہ وحشت خیز باتیں عشقِ بدانجام رہنے دے
ابھی رہنے دے دل میں شوقِ شورِیدہ کے ہنگامے
ابھی سر میں محبّت کا جنُونِ خام رہنے دے
ابھی رہنے دے کچُھ دن...
غزلِ
اسرارالحق مجاز
حُسن کو بے حجاب ہونا تھا
شوق کو کامیاب ہونا تھا
ہجْرمیں کیف اِضطراب نہ پُوچھ
خُونِ دِل بھی شراب ہونا تھا
تیرے جلووں میں گِھر گیا آخر
ذرّے کو آفتاب ہونا تھا
رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجاز
باعثِ اِضطراب ہونا تھا
اسرارالحق مجاز