ہماری صبح کے طعام کے معمول میں کیلا ایک مذہبی وظیفے کے طور پر داخل ہے۔ عید کا دن بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔ اس کے بعد کھیر اور شاہی ٹکڑے سے منہ میٹھا کیا۔ نماز کے بعد دہی بڑے اور فروٹ کریم ڈیزرٹ۔ شام ایک گیٹ ٹو گیدر میں چکن بریانی، کوفتے، پسندے، حلیم، چکن کڑاہی اور شیر خورمہ۔