نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیگانگیِ خلق سے بے دل نہ ہو غالب کوئی نہیں تیرا تو مِری جان خُدا ہے مرزا غالب
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کم نہیں وہ بھی خرابی میں، پہ وسعت معلوم ! دشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں مرزا غالب
  3. طارق شاہ

    جگر :::: ککام آخر جذبۂ بے اِختیار آ ہی گیا -- Jigar Muradabaadi

    جگر مُراد آبادی کام آخر جذبۂ بے اِختیار آ ہی گیا دل کچُھ اِس صُورت سے تڑپا، اُن کو پیار آ ہی گیا جب نِگاہیں اُٹھ گئِیں، الله رے معراجِ شوق! دیکھتا کیا ہُوں، وہ جانِ انتظار آ ہی گیا ہائے! یہ حُسنِ تصوّر کا فریبِ رنگ و بُو میں یہ سمجھا، جیسے وہ جانِ بہار آ ہی گیا ہاں سزا دے، اے خُدائے...
  4. طارق شاہ

    جگر :::: کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے -- Jigar Muradabaadi

    سید عاطف علی صاحب اظہار خیال کے لئے تشکّر ، خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر عمر بھر کی ۔بے قراری ۔کو قرار آ ہی گیا انشا اللہ ، غزل ضرور پیش کردوں گا !:)
  5. طارق شاہ

    جگر :::: کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے -- Jigar Muradabaadi

    یا دش بخیر ! جب وہ تصوّر میں آگیا شعر و شباب و حُسن کا دریا بہا گیا جگر صاحب
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کسی کے مد بھرے نینوں سے یہ برستا خُمار کسی کی نقرئی بانہوں کا، یہ سلامِ خموش منڈیر پر بصد انداز، کہنیاں ٹیکے کھڑی ہُوئی ہے کوئی شوخ لالہ فام خموش مجید امجد
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لو آ گئی وہ سرِ بام مُسکراتی ہُوئی لِئے اُچٹتی نِگاہوں میں اِک پیامِ خموش یہ دُھندلی دُھندلی فِضاؤں میں اِنعِکاسِ شفق یہ سُونا رستہ، یہ تنہا گلی، یہ شامِ خموش مجید امجد
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب نہیں تُم ، تو تصوّر بھی تُمھارا کیا ضرور؟ اِس سے بھی کہہ دو کہ یہ تکلیف کیوں فرمائے ہے کِس طرف جاؤں، کِدھر دیکھوں، کِسے آواز دُوں اے ہجومِ نا مرادی! جی بہت گھبرائے ہے جگرمُراد آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہائے، وہ عالم نہ پُوچھو اِضطرابِ عِشق کا ! یک بہ یک جس وقت کچُھ کچُھ ہوش سا آجائے ہے جگرمُرادآبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے ! یہ سمجھ لو، جیسے دِل سینے سے نِکلا جائے ہے جگرمُرادآبادی
  11. طارق شاہ

    جگر :::: کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے -- Jigar Muradabaadi

    جگرمُرادآبادی کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے یہ سمجھ لو، جیسے دل سینے سے نِکلا جائے ہے جب نہیں تُم ، تو تصوّر بھی تُمھارا کیا ضرور؟ اِس سے بھی کہہ دو کہ یہ تکلیف کیوں فرمائے ہے ہائے، وہ عالم نہ پُوچھو اِضطرابِ عِشق کا ! یک بہ یک جس وقت کچھ کچھ ہوش سا آجائے ہے کِس طرف جاؤں، کِدھر...
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہرحقیقت حُسن کی، ہے بے نیازِ اعتراف اب، کوئی اِقراریا اِنکار، جو چاہے کرے جگرمُرادآبادی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا خبر تھی کہ عِشق کے ہاتھوں ایسی، حالت تباہ ہوتی ہے ! سانس لیتا ہُوں، دم اُلجھتا ہے بات کرتا ہُوں، آہ ہوتی ہے جگرمُرادآبادی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    طرزِعمل پہ ہم نے کبھی غور کیا کِیا جو نفْس نے کہا، وہ کِیا، اور کیا کِیا ہم سے گناہگار کی قوّت جو چھین لی ! بےشک خُدا نے رحم کِیا، جور کیا کِیا اکبرالہٰ آبادی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کرو سکوت، نہیں وقتِ اعتراض اکبر فضُول، بحث سے اپنوں کو تم نے غیرکِیا اکبرالہٰ آبادی
  16. طارق شاہ

    آئینہ دیکھتے ہی وہ دیوانہ ہوگیا - ریاض خیرآبادی

    توڑی تھی جس سے توبہ، کسی نے ہزار بار افسوس! نذرِ توبہ، وہ پیمانہ ہوگیا کیا کہنے
  17. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ظہور و کشف پھر بھی نہیں ہم پر ، کہ عینک تو بہت پہلے ہی ہمیں لگ گئی تھی، آپ کے بالا جملے سے پتہ چلا کہ عینک صحیح ایجاد ہوئی ، ورنہ ہم، اب بھی شش و پنج میں ہی تھے :)
  18. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    خیریت رہی کہ اس عمل میں ہم پر ٹماٹر نہیں پڑے ورنہ ثابت اور گلے سڑے ٹماٹروں نے جنج نکال کر ہماری کیا سب کی آنکھوں کو چکاچوند کردینا تھا ، یعنی ٹماٹروں نے ہمارا حال وہ کرنا تھا کہ ۔۔ بس مت پوچھیں خُدا سے دعا ہے کہ ہمارا حافظہ اور معیارِ خوردنی بہتر کرے ، ہم لفظ کھانے کے بجائے دماغ اور انواع...
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حُسن ہر رُوپ میں کافر ہے یہ مانا، لیکن ! اِک قیامت ہے، جوانی میں بشر کی صورت ضمیر جعفری
Top