غائب ، بالکل غائب جی ، فرار ہونے کی صورت میں مفرور کو ڈھونڈا جاسکتا ہے
مگر غائب ۔۔۔
کیا کر سکتے ہیں اور کیا کہہ سکتے ہیں ، ایجادات یوں ہی تو ہوتی ہیں نا
ہر شگوفے پر تڑپ جاتی ہے طبعِ حُسنِ دوست
پتّی پتّی پر نِگاہیں ڈالتا ہوں پیار کی
مجھ کو دیوانہ بنا دیتا ہے فطرت کا جمال
عارضِ گُل سے خبر مِلتی ہے رُوئے یار کی
اکبرالہٰ آبادی
گرم ہے ہنگامۂ شام و سحر میرے لئے
رات دن گردش میں ہیں، شمس و قمرمیرے لئے
اُس مقامِ عِشق میں ہُوں، مرحبا، اے بےخودی
ذرّہ ذرّہ ہے جہاں، گرمِ سفر میرے لئے
جگرمُرادآبادی