نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی عزیز نہیں، ما سوائے ذات ہمیں اگرہُوا ہے تو یوں جیسے زندگانی ہوئی عبیداللہ علیم
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی اور تو نہیں ہے پسِ خنجر آزمائی ! ہمیں قتل ہو رہے ہیں، ہمیں قتل کر رہے ہیں عبید اللہ علیم
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کارگر اُس بُت کی تدبیریں بالآخر ہوگئِیں گو ہُوں مُسلِم خواہشیں میری بھی کافرہوگئِیں اکبر الہٰ آبادی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل سے کہہ سکتے ہیں ہاں شمْع بصِیرت نہ بُجھے وقت سے کہہ نہیں سکتے کہ، شبِ تار نہ بن اکبر الہٰ آبادی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سید صاحب ! اچھا ہے کہ میں دشت یا جبل نہیں ورنہ مجھے آپ کے اس شعر سے ہماری دوستی ہی آپ کے آزار کا مُنتِج نظر آتا غور کریں تو ایک خفی مطلب، دشت و جبل کا جاہل ہونا بھی ظاہر کرتا ہے :) تشکّر سید صاحب ، بہت آسان تھا کہ کچھ لکھے بنا صرف واہ کردیتا مگر دوست بھی تو ہوں نا :):) الله آپ کو بہت خوش رکھے
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تشکّر جواب کے لئے سید صاحب ! خورونوش کبھی بھی اردو میں رائج یا درست نہیں ہوگا، کیونکہ یہ اصل یعنی خورد و نوش کا ہم وزن نہیں اس لئے شاعری میں اس کا خرد و نوش کا بدل ہونا یا متبادل لفظ رائج ہونا ممکن نہیں تنباکو کی جگہ تمباکو ، اسی طرح سے پروَردْ گار بدل کر پروَردِگار یوں ہُوا کہ ہم وزن...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محترمی جناب سید عاطف علی صاحب! السلام علیکم ! پروردگار کے دال سے کسرہ آپ کے کہنے پر دُورتو کردیا ہے، لیکن وضاحت کردوں کہ کیا یا کیوں یہ حرکت زیر کے ساتھ صحیح ہے یا گردانا جاتا ہے :) فارسی میں تو یہ پروردْ گارہی ہے، یعنی دال موقوف ہے ( قواعد اردو زبان میں وہ حرفِ ساکن جسکا ماقبل بھی ساکن...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کھُلا یہ یار کے الطافِ غائبانہ سے خیال بندے کا پروردگار رکھتا ہے خواجہ حیدر علی آتش
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب ہے کیا کہ جو بُت حالِ برہمی پُوچھے محال پر بھی خُدا اِختیار رکھتا ہے خواجہ حیدر علی آتش
  10. طارق شاہ

    شفق خلش :::: پھر خیالِ دلِ بیتاب ہی لایا ہوگا - Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش پھر خیالِ دلِ بیتاب ہی لایا ہوگا کون آتا ہے یہاں کوئی نہ آیا ہوگا خوش خیالی ہی مِری کھینچ کے لائی ہوگی در حقیقت تو مِرے در وہ نہ آیا ہوگا کیا کہیں ہجرکے ایّامِ عقوبت کا تمہیں کیا ستم دیکھ کے تنہا نہیں ڈھایا ہوگا ممکنہ راہوں پہ ہم حسرتِ دید اُن کی لئے عمر بھر بیٹھے، بس اک روز...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ نظر آتا نہیں اُس کے تصوّر کے سِوا حسرتِ دِیدار نے آنکھوں کو اندھا کردیا خواجہ حیدر علی آتش
  12. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    تمام لڑیوں میں بس بس کی گردان ، کچھ بس میں نہیں رہا کیا:)
  13. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    تمام لڑیوں میں بس بس کی گردان ، کچھ بس میں نہیں رہا کیا
  14. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    بس کرو بس ، جیو کی یہ مشور زمانہ کمرشل یا کلِپ کی یاد آگئی ہمیں تو، صاحب!
  15. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ثبوت کبھی کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی، انسان کے عمل اور گفتار سے سے مل جاتا ہے، لیکن ہمارے ہوش و حواس کا تجزیہ یا تناسب ، برائے مہربانی ہمارے اغلاط سے نہ کیا جائے ورنہ ہمیں اپنے متعلق دشمنوں کی، آجکل اڑائی خبروں پر صداقت کا گماں ہونے لگے گا
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خلش، جو ہوتے مقدّر کا تم سکندر تو تمہاری زیست سے رعنائیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیےجو چارہ گروں نے، ہم آزما بھی چکے کسی بھی نسخے سے بیتابیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حُصول یارکے زُمْرے میں کچھ نُمایاں سے عمل نہ تھے، کی پشیمانیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حَسِین ایک نظارہ نہیں جُدا اُن سے سب اُن کی دِید میں جلوے سجا دِئے رب نے شفیق خلش
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خیالِ یار سے راحت ہے زندگی میں مُدام نشاط و کیف سب اِس میں بسا دِئے رب نے شفیق خلش
Top