نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب، نظر خاک اُٹھے عزمِ نظر کے ہمراہ ! دل دھڑکتا ہے کہ، وہ شوخ اِدھر دیکھ نہ لے جگر مُرادآبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عاشقوں کی نگہِ شوق کہیں تھکتی ہے ! دیکھتے ہی رہیں اُس کو، وہ اگر دیکھ نہ لے جگر مُرادآبادی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جھلک رہی تھی نگاہوں سے اجنبیّت بھی ہم اپنا جان کے، کیا اُن سے گفتگو کرتے لطیف سیڈا
  4. طارق شاہ

    شیطانیاں

    ایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسر نے جنگل میں ایک پرانے درخت کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے طلبا سے کہا۔۔۔ "یہ دو سوسال پُرانا برگد کا درخت ہے، اگر اِس کی زبان ہوتی تو یہ نہ جانے کیا کہتا"۔ ایک چرواہا جو وہیں قریب ہی موجود تھا، اُس نے کہا" جناب یہ کہتا میں برگد نہیں پیپل کا درخت ہوں۔
  5. طارق شاہ

    شیطانیاں

    ﻣُﻮﻧﭽﮭﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑُﺮﮮ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮨﯿﮟ ، ﺁﭖ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺮﻭﮌ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻮﻧﭽﮭﯿﮟ ﻣﺮﻭﮌ ﮐﺮ ﻏﺼﮧ ﻧﮑﺎﻝ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ - ﺁﭖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﯿﮟ ، ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍِﻥ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﺮ ﮐﺮ ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺍﺭ ﻟﯿﮟ - ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﺎﻏﺒﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺷﻮﻕ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣُﻮﻧﭽﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻧﭧ ﭼﮭﺎﻧﭧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺷﻮﻕ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ -...
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُن سے پُوچھو، کبھی چہرے بھی پڑھے ہیں تم نے؟ جو کتابوں کی کِیا کرتے ہیں باتیں اکثر جاںثار اختر
  7. طارق شاہ

    جانثار اختر :::: تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے -- Jaan Nisar Akhtar

    غزلِ جانثار اختر تو اِس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے تجھے الگ سے جو سوچُوں، عجیب لگتا ہے جسے نہ حُسن سے مطلب، نہ عشق سے سَروکار وہ شخص، مجھ کو بہت بدنصیب لگتا ہے حدودِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا ! نہ کوئی غیر، نہ کوئی رقِیب لگتا ہے یہ دوستی، یہ مراسم، یہ چاہتیں، یہ خلوص کبھی کبھی یہ سبھی...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمنشیں! پُوچھ نہ مجھ سے کہ، محبّت کیا ہے ؟ اشک آنکھوں میں اُبل آتے ہیں، اِس نام کے ساتھ احسان دانش
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہاں اُلجھے اُلجھے رُوپ بہت پر اصلی کم، بہرُوپ بہت اُس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت ابن انشا
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ تصاویر بول پڑتی ہیں ! سب کی سب بے زباں نہیں ہوتیں انجم خیالی
  11. طارق شاہ

    تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے ۔ شان الحق حقّی

    غزلِ شان الحق حقی تم سے اُلفت کے تقاضے نہ نِباہے جاتے ورنہ ہم کو بھی تمنّا تھی کہ، چاہے جاتے دل کے ماروں کا نہ کرغم، کہ یہ اندوہ نصیب زخم بھی دل میں نہ ہوتا، تو کراہے جاتے ہم نِگاہی کی ہمیں خود بھی کہاں تھی توفیق ! کم نِگاہی کے لیے عذر نہ چاہے جاتے کاش اے ابرِ بہاری! تِرے بہکے سے قدم ...
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم سے اُلفت کے تقاضے نہ نِباہے جاتے ورنہ ہم کو بھی تمنّا تھی کہ، چاہے جاتے شان الحق حَقّی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس لِئے، تا نہ مِلے قافلے والوں کو پتہ ! محْو کرتا ہُوا نقشِ کفِ پا جاتا ہُوں امیر مینائی
  14. طارق شاہ

    غزل برائے اصلاح

    ساگر صاحب، یہ کِس سے لکھوالی آپ نے ؟ یہ شعر : ﺳﻔﺮﻣﯿﮟ ﻣرے، ﮨﻤﺴﻔﺮﮨﻮ ﯾﻮﮞ ﭘﯿﮩﻢ ﺟﮩﺎﮞ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨُﻮﮞ، ﻭﮨﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ ہی مربوط اور خُوب لگا ، صاحب تخلیق کو میری داد قبول ہو
  15. طارق شاہ

    نظم برائے اصلاح

    نقوی صاحب ! آزاد نظم کو، آزاد اسی لئے ہی کہا گیا، یا جاتا ہے کہ وہ بحر کی پابندی سے مبرّا (آزاد لکھی ہوئی) ہوتی ہے جبکہ پابند نظم، پابندِ بحر و اوزان کی وجہ سے پا بند ٹھہرتی ہے ۔ یعنی آزاد اور پابند دو جُداگانہ حیثیت یا صُورتیں ہیں ہاں البتہ دونوں قسم کی نظموں کے لئے راست زبان و بیان...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میری چاہت میں بھی اب سوچ کا رنگ آنے لگا اور تِرا پیار بھی شدّت میں ہُوا آہستہ نیند پر جال سے پڑنے لگے آوازوں کے ! اور پھر ہونے لگی تیری صدا آہستہ پروین شاکر
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جانتی ہُوں کہ بچھڑنا تِری مجبوُری ہے اے مِری جان ! مِلے مجھ کو سزا آہستہ پروین شاکر
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کو پیہم وہی اندوہ شماری کرنا ایک ساعت کو شب و روز پہ طاری کرنا خورشید رضوی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی کیوںکر بُھلا دے، ہائے ایسے کی محبت کو وفائیں دلنواز اُس کی، جفائیں خُوشگوار اُس کی اختر شیرانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمام عمر ہے اب، اور فراق کی راتيں يہ نقشِ گيسوئے مشکيں بہار چھوڑ گئے ترس رہے ہيں مسرّت کو عشق کے ارماں ہميں ستم زدہ و سوگوار چھوڑ گئے اختر شیرانی
Top