نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قرار چھِين ليا، بے قرار چھوڑ گئے بہار لے گئے، يادِ بہار چھوڑ گئے ہماری چشمِ حزيں کا، خيال کچھ نہ کِيا ! وہ عمر بھر کے لئے، اشکبار چھوڑ گئے اختر شیرانی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی تِری گلی کو نہ جاتا، تو جادہ کیا کرتا ناصر کاظمی
  3. طارق شاہ

    ناصر کاظمی اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا

    مسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی تِری گلی کو نہ جاتا تو جادہ کیا کرتا بس ایک چہرہ کتابی نظر میں ہے ناصر کسی کتاب سے میں اِستِفادہ کیا کرتا کیا ہی اچھی غزل ہے صاحب! بہت خوب اور پر لطف غزل شیئر کرنے پر بہت سی داد اور تشکّر قبول کریں بہت خوش رہیں :)
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں چاہتا ہُوں کہ، بس ایک ہی خیال رہے مگر خیال سے پیدا خیال ہوتا ہے اکبرالٰہ آبادی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُمید وصل جو ہوتی نہ جاںفزا، اکبر بھلا یہ صدمۂ فُرقت کبھی سہا جاتا اکبر الٰہ آبادی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر عشقِ جُنوں پیشہ یوں سلسلہ جنباں ہے راہیں بھی گُریزاں ہیں، منزل بھی گُریزاں ہے جگرمُرادآبادی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    برقِ جمال یار یہ کہتی ہے، اے جگر ! کون اہلِ ہوش ہے، کِسے حیراں بنائیے جگرمُرادآبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عشق، اے سیماب! جب تک ہو نہ جُزوِ رُوح و تن ! زندگی کا لُطف، مرنے کا مزہ مِلتا نہیں سیماب اکبرآبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُن کی محفل سے تصوّر کا تعلّق ہے ہمیں آنکھ کرلیتے ہیں جب بند، وہیں ہوتے ہیں سیماب اکبرآبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حشر اُٹھتا ہے، نہ کُہرام کہیں ہوتا ہے تم جہاں ہوتے ہو فِتنے بھی وہیں ہوتے ہیں سیماب اکبرآبادی
  11. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: وہی پرند کہ کل گوشہ گیر ایسا تھا ۔۔ Parveen Shakir

    تشکّر اظہار خیال اور ٹائپو کی نشاندہی پر ! درست کردیا ہے جناب بہت خوش رہیں:)
  12. طارق شاہ

    نظم کی اصلاح

    رحیم ساگر بلوچ صاحب استاد نہیں ہوں مگر ایک شعر کا ایک سو روپیہ آپ پر واجب الادا رہا :) غزلِ رحیم ساگر زندگانی کو تُو حباب سمجھ چند روزہ ہی آب و تاب سمجھ حُسن رہتا کہاں ہمیشہ ہے ! ہاں گُلوں میں اِسے گلاب سمجھ خود کلامی پہ میری کان نہ دھر دل مِرا ہجر میں کباب سمجھ بھُولنا تجھ کو اب...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوش اُڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کِرنیں تیری بستی میں ہُوں یا خوابِ طرب ہے کوئی لِیئے جاتی ہیں کِسی دھیان کی لہریں ناصر دُور تک سِلسِلۂ تاکِ طرب ہے کوئی ناصر کاظمی
  14. طارق شاہ

    ناصر کاظمی تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

    ہوش اُڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کِرنیں تیری بستی میں ہُوں یا خوابِ طرب ہے کوئی لِیئے جاتی ہیں کِسی دھیان کی لہریں ناصر دُور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی بہت خُوب انتخاب صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غمِ جفائے حریفاں کے ساتھ ساتھ مُجھے بہت خوشی ہُوئی یاروں کی چشم پوشی پر سیّد انصر
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہی تو لائے تھے اُکسا کے زہر نوشی پر جو آج نوحہ کناں ہیں مِری خموشی پر سیّد انصر
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوگیا دیکھ کے قاضی بھی طرفداراُس کا بے گنہ خُونِ مُسلماں نہ ہُوا تھا، سو ہُوا حیدر علی آتش
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُٹھائیں ناز نہ کیوں اُس کے جس کا ہو انجم حضر گلاب کی صُورت، سفر صبا کی طرح حُسین انجم
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سر پھری جوانی کی جب ہوا سنکتی ہے جوش گدُ گدُاتا ہے، وَلوَلے اُبلتے ہیں ہو خبر تو کیونکر ہو روز و شب کے ماروں کو کیسے رات آتی ہے، کیسے دن نکلتے ہیں حُسین انجم
Top