نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ رہا غزل میں اوسط، کوئی لطف، نہ مزہ اب ! جو تھے نغمگی کا حاصِل، وہ کلام بُجھ گئے ہیں اوسط جعفری
  2. طارق شاہ

    اوسط جعفری :::: جِنہیں صُبح تک تھا جلنا، سرِ شام بُجھ گئے ہیں -- Oasat Jaafri

    غزلِ اوسط جعفری جِنہیں صُبح تک تھا جلنا، سرِ شام بُجھ گئے ہیں وہ چراغ کیا بُجھے ہیں، در و بام بُجھ گئے ہیں ہُوا ظُلم جاتے جاتے، شبِ غم ٹھہر گئی ہے جو سحر سے آ رہے تھے، وہ پیام بُجھ گئے ہیں نہ رہا کوئی شناسا، کہ جو حال چال پُوچھے پسِ پردہ تھے جو روشن، وہ سلام بُجھ گئے ہیں ذرا آ کے دیکھے میری...
  3. طارق شاہ

    کرشن بہاری نُور لکھنوی :::: زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں --- Noor Lakhnavi

    غزل نُورلکھنوی زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں اور کیا جُرم ہے پتا ہی نہیں سچ گھٹے یا بڑھے تو سچ نہ رہے جُھوٹ کی کوئی اِنتہا ہی نہیں اتنے حصّوں میں بٹ گیا ہوں میں میرے حصّے میں کچُھ بچا ہی نہیں زندگی! موت تیری منزل ہے دُوسرا کوئی راستا ہی نہیں جس کے کارن فساد ہوتے ہیں اُس کا ، کوئی اتا پتا ہی...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میرے شیشے میں اُتر آئی ہے جو، شامِ فراق وہ کسی شہرِ نگاراں کی پری لگتی ہے شورِ طِفلاں بھی نہیں ہے، نہ رقیبوں کا ہجُوم لوٹ آؤ، یہ کوئی اور گلی لگتی ہے سلیم احمد
  5. طارق شاہ

    سلیم احمد زندگی موت کے پہلو میں بھلی لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سلیم احمد

    میرے شیشے میں اُتر آئی ہے جو، شامِ فراق وہ کسی شہرِ نگاراں کی پری لگتی ہے شورِ طفلاں بھی نہیں ہے، نہ رقیبوں کا ہجُوم لوٹ آؤ، یہ کوئی اور گلی لگتی ہے کیا ہی کہنے ! بہت تشکّر ایک بہت اچھی غزل شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں صاحبہ
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قلم جب درہم و دِینار میں تولے گئے تھے کہاں تک دِل کی چِنگاری، تِرے شُعلے گئے تھے فصیلِ شہرِ لب بستہ! گواہی دے، کہ لوگ دہانِ حلقۂ زنجیر سے بولے گئے تھے افتخار عارف
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ چمک دھُول میں تحلیل بھی ہو سکتی ہے کائنات اِک نئی تشکیل بھی ہو سکتی ہے تم نہ سمجھو گے کوئی اور سمجھ لے گا اِسے خامشی درد کی ترسِیل بھی ہو سکتی ہے علی ظہیر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچُھ سنبھل کر رہو اِن سادہ ملاقاتوں میں ! دوستی عشق میں تبدیل بھی ہو سکتی ہے میں ادھُورا ہوں، مگر خُود کو ادھُورا نہ سمجھ مجھ سے مِل کر تری تکمیل بھی ہو سکتی ہے علی ظہیر
  9. طارق شاہ

    کرشن بہاری نُور لکھنوی :::: وہ لب کہ جیسے ساغر و صہبا دِکھائی دے --- Noor Lakhnavi

    غزلِ نُورلکھنوی وہ لب کہ جیسے ساغر و صہبا دِکھائی دے جُنبش جو ہو تو، جام چھلکتا دِکھائی دے دریا میں یُوں تو ہوتے ہیں، قطرے ہی قطرے سب قطرہ وہی ہے، جس میں کہ دریا دِکھائی دے کیوں آئینہ کہیں اُسے، پتھر نہ کیوں کہیں جس آئینے میں عکس نہ اُس کا دِکھائی دے اُس تشنہ لب کی نیند نہ ٹُوٹے دُعا کرو...
  10. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خیراتی یا گورنمنٹ ہسپتال کے ڈاکٹر تو ہر وقت ہی کبابوں کے چکر میں رہتے تھے جب ہم وہاں تھے ایک مرتبہ ایک وزیر صحت نے جب ہسپتال کے عملے (ڈاکٹروں سمیت) کو داخل مریضوں کے ساتھ نان اور کبابوں پر ٹوٹے دیکھا تو بہت ناراض ہوئے فوراََ سی ایم او کو بلایا اور اس بابت کچھ ایکشن لینے کا کہا، تو سی ایم او...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    علم کیا، علم کی حقیقت کیا جیسی، جس کے گمان میں آئی میں پیمبر نہیں، یگانہ سہی اِس سے کیا کسر شان میں آئی یاس، یگانہ، چنگیزی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سمجھتے کیا تھے، مگر سُنتے تھے ترانۂ درد سمجھ میں آنے لگا جب، تو پھر سُنا نہ گیا بُتوں کو دیکھ کے، سب نے خُدا کو پہچانا خُدا کے گھر تو، کوئی بندۂ خُدا نہ گیا یاس، یگانہ، چنگیزی
  13. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صرف کہدینا ہی کافی نہیں ہوگا، بلکہ جانچ اور تحقیق بھی ضروری ہے مجھے ڈر ہے کہیں وہ گلہریوں کا کباب نہ بنا کر بھجوادیں کہ اُن کی آج کل ان سے نہیں بن رہی ہے مجھے تو ان کے گوشت کا ذائقه بھی نہیں پتہ کہ آیا کیسا ہوتا ہے؟ امریکہ میں ساؤتھ کی ریاستوں میں لوگ گلہریاں کھاتے ہیں ویسے
  14. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    طے کر لیں کہ انڈیا سے کون کون سے منگوانے ہیں ، پھر اصلاحی صاحب سے منگوا لیتے ہیں
  15. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    عبید صاحب آگرہ میں بہت سی اقسام کے کباب کھائے جو مجھے دہلی سے بھی اچھے لگے لکھنؤ کا تو پتہ نہیں، لیکن دہلی میں ڈھونڈ کر کباب کے ریستوران نکالے تھے بڑی ہوٹلوں سے جامع مسجد کے کتاب بازار کے ٹھیلے نہیں چھوڑے آگرہ میں تاج محل جانے سے پہلے ڈھیروں بنے کباب کے ریستوران سے ریشم ، کڑک ،سیخ اور کئی اقسام...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ طِلِسمِ حُسن ہے، یا کہ مآلِ عشق ہے اپنی ناکامی ہی، اپنی راہ بر ہونے لگی اُن سے وابستہ اُمیدیں، جو بھی تھیں، وہ مِٹ گئیں اب طبیعت، آپ اپنی چارہ گر ہونے لگی حفیظ جالندھری
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ تبسّم تھا، کہ برقِ حُسن کا اعجاز تھا کائناتِ جان و دل، زیر و زبر ہونے لگی دل کی دھڑکن بڑھ گئی، آنکھوں میں آنسو آ گئے غالباً میری طرف، اُن کی نظر ہونے گی حفیظ جالندھری
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے خیال کی لو میں جِدھر جِدھر جائیں چراغ جل اُٹھیں، منظر نِکھر نِکھر جائیں یہ آرزو ہے کہ، مہکائیں باغِ عالم کو برنگِ نکہتِ گُل، چار سُو بِکھر جائیں حَزِیں صدیقی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نسیمِ صبح کا یہ لمس ہو نہیں سکتا ! نظر بھی آؤ، کہاں چُھپ گئے جَگا کے مُجھے حَزِیں صدیقی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چمن میں غارتِ گُلچیں سے، جانے کیا گزُری ! قفس سے آج، صبا بے قرار گزُری ہے فیض احمد فیض
Top