نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آنکھ مانوسِ تماشا نہیں ہونے پاتی کیسی صُورت ہے کہ، ہر روز نئی لگتی ہے سلیم احمد
  2. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: وہی پرند کہ کل گوشہ گیر ایسا تھا ۔۔ Parveen Shakir

    تشکّر سید زبیر صاحب اظہارِ خیال و پذیرائی کے لئے خوشی ہوئی جو انتخاب غزل پسند آئی بہت خوش رہیں :)
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر آشنا میں کہاں خُوئے محرمانہ وہ کہ بے وفا تھا مگر، دوست تھا پرانا وہ کہاں سے لائیں اب آنکھیں اُسے، کہ رکھتا تھا ! عداوتوں میں بھی انداز مُخلصانہ وہ احمد فراز
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمیں بھی غم طَلَبی کا نہیں رہا یارا ترے بھی رنگ نہیں گردشِ زمانہ وہ احمد فراز
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دن بھر کے زخم آنکھ سے رِستے ہیں رات بھر آئے کسی کو نیند تو دیکھے سَحر کے خواب حزیں صدیقی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیسا نِکھر گیا ہے شبستانِ آرزو آئے ہیں آج کِس کی نظر سے گُزر کے خواب حزیں صدیقی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں یاس! قفس میں بھی وہی زمزمہ سنجی ! ایسا تو زمانے میں کوئی دل نہیں رکھتا یاس، یگانہ، عظیم آبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بتائیں کیا، کہ بنایا ہے اُس نے کاجل سے نظر سے دل میں اُترتا جو خال، کیا شے ہے ہے مشتِ خاک میں جاری وہ رقصِ بے ہنگام مقابلے میں کہ جس کے دھمال کیا شے ہے شفیق خلش
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شرح بے دردیِ حالات نہ ہونے پائی اب کے بھی دل کی مدارات نہ ہونے پائی پھر وہی وعدہ، جو اِقرار نہ ہونے پایا ! پھر وہی بات جو اثبات نہ ہونے پائی فیض احمد فیض
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    داغ کی شامت جو آئی اضطراب شوق میں ! حالِ دِل کمبخت نے، سب اُن کے منہ پر رکھ دیا داغ دہلوی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہیں آتی، تو یاد اُن کی مہینوں تک نہیں آتی ! مگر جب یاد آتے ہیں، تو اکثر یاد آتے ہیں حقیقت کُھل گئی حسرت، تِرے ترکِ محبّت کی تجھے تو، اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں حسرت موہانی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہیں سُرُورِ وصل سے لبریز مشتاقوں کے دل ! کر رہی ہیں، آرزوئیں سجدۂ شُکرانہ آج حسرتیں دل کی ہُوئی جاتی ہیں، پامالِ نِشاط ہے جو وہ جانِ تمنّا، رَونقِ کاشانہ آج حسرت موہانی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رشک سے مِٹ مِٹ گئے، ہم تشنہ کامانِ وصال جب مِلا لب ہائے ساقی سے، لبِ پیمانہ آج حسرت موہانی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرا کمال، کہ پاؤں میں بیڑیاں ڈالیں غزالِ شوق کہاں کا اسیر ایسا تھا پروین شاکر
  15. طارق شاہ

    پروین شاکر :::: وہی پرند کہ کل گوشہ گیر ایسا تھا ۔۔ Parveen Shakir

    غزلِ پروین شاکر وہی پرند کہ کل گوشہ گیر ایسا تھا پلک جھپکتے، ہَوا میں لکیر ایسا تھا اُسے تو، دوست کے ہاتھوں کی سُوجھ بوجھ ، بھی تھا خطا نہ ہوتا کسی طور، تیر ایسا تھا پیام دینے کا موسم، نہ ہم نوا پاکر ! پلٹ گیا دبے پاؤں ، سفیر ایسا تھا کسی بھی شاخ کے پیچھے پناہ لیتی میں مجھے وہ توڑ ہی...
  16. طارق شاہ

    ساغر صدیقی :::: میں اِلتفاتِ یار کا قائِل نہیں ہُوں دوست

    تشکّر اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر ! بہت خوش رہیں :)
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب کون سے موسم سے، کوئی آس لگائے برسات میں بھی، یاد نہ جب اُن کو ہم آئے پروین شاکر
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ میرے پاؤں کو چُھونے جُھکا تھا جس لمحے جو مانگتا اُسے دیتی، امیر ایسی تھی کتر کے جال بھی صیّاد کی رضا کے بغیر تمام عمر نہ اُڑتی، اسیر ایسی تھی پروین شاکر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    طے کرتے ہیں، نِگاہ سے دل کے مُعاملے ! کُھلتے ہیں گفتگو میں حسِینوں کے لب کہاں حُسین انجم
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سینے میں دل ہے، دل میں مگر تاب و تب کہاں جو بات تھی شباب میں، باقی وہ اب کہاں حُسین انجم
Top