سوکھے پتوں پہ چلنے کی چاپ کیطرح تری یادیں
ھمیشہ موجود رہیں گی
ہر وہ پل جو میرے احساس پہ دستک دینے آیا تھا
تیری موجودگی کا گواہ رھا ھے
وقت کے آزار کے ھونے، پھیلنے پھلنے کی تکلیف میں۔۔
مبتلا لمحوں کی ہمراہی میں ترا وجود، جو موجود تھا
میرے یہ کہنے سے پہلے کہ ماں
میں ترے ھی نور کی اک مدھم سی تنویر...