لفظ : انسان کی بولی کو کہتے ہیں، کم ہو یا زیادہ،با معنیٰ ہو یا بے معنیٰ،نیز بولنا حقیقی ہو یا حکمی۔ سب کے سب لفظ کہلاتے ہیں۔ بامعنیٰ لفظ کو موضوع اور بے معنیٰ لفظ کو مہمل کہتے ہیں۔ جیسے: قلم ولم۔ اس مثال میں "قلم" معنیٰ دار ، اور "ولم" بے معنیٰ لفظ ہے۔
لفظ موضوع کی دو قسمیں ہیں: مفرد اور مرکب۔...