اپنی مٹی سے محبت روح کو گرما دینے والی کشش اپنے اندر لیئے ہوتی ہے مگر یہ محبت اس وقت نقطہِ کمال کو پہنچتی ہے جب انسانی رُوح بھی ہار جاتی ہے اور جسم کو دھرتی کی کود میں رکھ کر حشر تک اس نفس کی منتظر رہتی ہے۔
#سلام_کپٹن_اسفندیار
آپ کے بے مشکور ہیں ۔۔۔ ہم نے پڑاو ڈال لیا ہے اور کُوچ کا کوئی ارادہ نہیں،صرف مستقل قیام ہی نہیں ہوگا بلکہ کوشش کی جائے گی کہ آپ کی ہمیشگی کی تنہائی کو بھی خوشگوار ماحول قائم رکھتے ہوئے دور کیا جائے :)
محفل میں بہت بہت خوش آمدید جناب والا کشمیر میں کہا ں سے تعلق ہے ویسے
حضور ! عزت افضائی کا شکریہ ۔۔۔
کنٹرول لائین کے وسط سے ہماری زندگی وابسطہ رہی ۔۔۔۔ یوں تو کوئی کشمیری اس بات کا برملا اظہار نہیں کرسکتا کہ وہ کشمیری ہے کہ جب تللک کشمیر کی آزاد حیثیت نہ ہو جائے ۔۔۔
گل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام ۔۔۔۔۔۔ اس غزل کی تلاش ہمیں محفل تک لے آئی ۔۔۔۔ یوں تو ہماراتعلق جنت نظیر کشمیر سے ہے مگر ان دنوں برطانیہ کے شہر پیٹربرا میں مقیم ہیں ۔ادب سے لگاؤ اور شاعری سے بے انتہا شغف بھی محفل میں ہمارے ٹھہرجانےکی وجہ بنا۔