میرا ناول ”لکیر“ جو کشمیر میں راجہ رنجیت سنگھ کی حکومت اور اس کے بعد سے ٢٠٠٠ء تک دو صدیوں کے ثقافتی اور معاشرتی عنوانات کا احاطہ کرتا ہے۔ ذیل میں اسے باب وار درج کرتا ہوں۔غلام مصطفیٰ دائمؔ
معاصر منقبت نویسی کے حوالے سے مجھے پاکستانی عہد کے منقبت نویسوں کے نام درکار ہیں۔ براہ کرم ان کے نام تجویز فرمائیے جنھوں نے باقاعدہ منقبت کہی ہو۔ چاہے وہ کسی بھی شخصیت پر ہو۔ جزاکم اللہ
چند ادبی کتب پر میرے تبصرے، یہ تبصرے جزوی فکریات پر بھی ہیں اور بعض مکمل کتاب پر، ہر دو طرح کے تبصرے چونکہ علمی نوعیت کے ہیں، اس واسطے یہاں ان کو پیش کر رہا ہوں۔
یہ تبصرے طالب علمانہ ضرور ہیں لیکن بہت محنت سے لکھے گئے ہیں۔ احباب خصوصی توجہ سے نوازیے۔ جزاک اللہ
میں چونکہ گھر میں پڑھاکو مشہور ہوں تو ذرا اس کا اظہار یہاں بھی کر دوں۔ 😁 میری گیلری میں دورانِ مطالعہ لیے گئے کتب سکیننگ کے ہزارہا صفحات ہیں۔ جن کی نوعیت علمی و ادبی ہے۔ صرف محفوظ کرنے اور دوستوں سے شراکت کی نیت سے یہاں انھیں پیسٹ کروں گا۔ ممکن ہے کہ بعض لوازمے سے کسی کا اتفاق ہو یا نہ ہو۔
پس...
یہ وہ تحاریر ہیں جو مختلف فورمز پر مجھ سے کیے گئے سوالات کے جوابات ہیں۔ متفرق موضوعات کی حامل تحریروں کی وجہ سے مجموعی طور پر رشحات نام اچھا، سو یہی عنوان دے رہا ہوں۔
غلام مصطفیٰ دائم ۲۰ اپریل ۱۹۹۵ء کو باغ آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں اور بقیہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھل قاضیاں ضلع باغ میں حاصل کی، بعد ازاں ۲۰۰۴ء میں ایک نیم سرکاری جامعہ میں دینی و دنیوی تعلیم کے لیے مستقل طور پر اسلام آباد میں منتقل ہو گئے۔ ان دنوں اسلام آباد ہی میں...
میں عربی علوم کا مدرس ہونے کی حیثیت سے طلبا کو اکثر عربی نصابی کتب کے حواشی اور شروح دیکھنے کی طرف راغب کرتا رہتا ہوں مگر اول تو کئی نوع کے حاشیے متعلقہ کتاب کے طالب علم کو فائدہ بہم نہیں پہنچاتے جبکہ بعض بہت مفصل ہوتے ہیں جن سے اصل کتاب کا مضمون پیچھے رہ جاتا ہے۔ چونکہ میں نے فقہ میں کنز...
نعت سے متعلق اپنی نثری تحاریر اس لڑی میں شامل کیجیے۔ چاہے ان کا تعلق تحقیق و تنقید سے ہو یا تبصراتی نوعیت کی آراء ہوں۔ راقم الحروف بھی ان شاء اللہ اس لڑی میں اپنی تمام متعلقۂ عنوان تحاریر لگاتا رہے گا۔