نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    بانگ درا میں ظرف مکاں کی معنویت (تجزیاتی مطالعہ بحوالہ حصہ اول )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    احبابِ گرامی۔ السلام علیکم ! نیا مضمون بعنوان بانگ درا میں ظرف مکاں کی معنویت (تجزیاتی مطالعہ بحوالہ حصہ اول ) حاضرِ خدمت ہے۔ یہ نئے زاویے سے کلامِ اقبال (بانگِ درا) کو دیکھنے کی کاوش ہے۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔...
  2. محمد خرم یاسین

    مصنوعی ذہانت اور عہد جدید کے آدمی کا المیہ! ۔۔۔محمد خرم یاسین

    مصنوعی ذہانت اور عہد جدید کے آدمی کا المیہ! ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت احساسِ مروّت کو کُچل دیتے ہیں آلات (اقبال) آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی سب سے بڑی بدصورتی، اس کی انتہائی خوبصورتی اور پرفیکشن ہے۔ اگر آپ مڈ جرنی کا چکر لگا چکے ہیں یا لیونارڈو گردی کرتے ہیں تو آپ تخلیق اور تصور کے میدان...
  3. محمد خرم یاسین

    18 منٹ اور آپ ۔۔۔ محمد خرم یاسین

    18 منٹ: اپنی توجہ بحال کریں، انتشار پر قابو پائیں، اور درست کام انجام دیں کتاب کا خلاصہ: محمد خرم یاسین، اے آئی ایک ایسی دنیا میں جہاں توجہ بٹ جانا عام بات ہے، اپنے اہم کاموں پر توجہ مرکوز رکھنا ایک روزمرہ چیلنج بن گیا ہے۔ *18 منٹ: اپنی توجہ بحال کریں، انتشار پر قابو پائیں، اور درست کام انجام...
  4. محمد خرم یاسین

    ایک ان سنی آواز۔۔۔! محمد خرم یاسین

    ایک ان سنی آواز۔۔۔! محمد خرم یاسین آج سےتیس سال قبل میں ایک بزرگ سے ملا ۔یہ بزرگ" میں" ہی تھا، لیکن میں خود کو پہچان نہ سکا۔آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں اس وقت اپنی موجودہ عمر سے تیس سال بڑا تھا۔ میری داڑھی کے آدھے بال سفید تھے ، پیشانی پر جھریاں تھیں اور آنکھ کے گرد پھیلتے حلقے ۔ باقی چہرہ میرے...
  5. محمد خرم یاسین

    ڈاکٹر رفعت چودھری کی "پاکستان میں اقبال شناسی کے رجحانات" پر اک نظر

    ڈاکٹر محمد خرم یاسین زندہ زبانیں لفظی تشکیلات، ان کے تخلیقی استعمال، بدیسی زبانوں کے تراجم اوران کے الفاظ و محاورات کے انجذاب و ادغام، ٹیکنالوجی کی اثر آفرینی اورحاکم اقوام کی تہذیب و ثقافت کے اثرات کے ذریعے اپنےدامن کو مسلسل وسعت دیتی ہیں۔ یہ وسعت وقت اور حالات کے تغیر سے براہِ راست اثر قبول...
  6. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    اے آئی کی مدد سے لکھی گئی غزل! ڈاکٹر محمد خرم یاسین میں نے بحر متدارک مثمن سالم کے وزن کے تحت اے آئی سے ایک غزل لکھوائی اور متعدد تجربات کیے۔ چند بنیادی غلطیوں کے بعد اس نے نہ صرف میرے خیالات کو درست سمت میں جانچنے کی کوشش کی بلکہ وزن کی پابندی بھی کی۔ بنیادی خیالات تو میرے ہی تھے، میں اسے خود...
  7. محمد خرم یاسین

    افسانوی مجموعہ "آس پاس " تانیثی مسائل کے آئینے میں ۔۔۔محمد خرم یاسین

    احمد ندیم قاسمی کا یہ افسانوی مجموعہ کئی زاویوں سے پڑھا جاسکتا ہے۔ مجھے سب سے غالب رجحان اس میں تانیثیت (ٖٖفیمینزم) کا لگا۔ اس ضمن میں پڑھتے ہوئے جو بھی ذہن میں آیا، سپرد قلم کردیا۔ دو تین بار دوبارہ پڑھنے پر بھی اس سے بہتر زاویہ سمجھ میں نہ آیا۔ آپ یہ مضمون اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کرکے پڑھ سکتے...
  8. محمد خرم یاسین

    کلاڈ کی ایک اور پینٹنگ۔۔۔1899

    کلاڈ مونٹ، کی کچھ پینٹنگز جو میں نے انٹرنیٹ سے اکٹھی کی تھیں، ایک عشرے سے سنبھال رکھی ہیں۔ کلاڈ کی مصوری کو اگر اردو میں کسی لفظ سے بیان کیا جاسکتا ہے تو وہ شاید "سہل ممتنع" ہے۔ وہ چوں کہ ایمپریشنسٹ تھا، اس لیے اختصار میں بھی جہانِ معنی رکھتا تھا۔ میری کوشش ہوگی کہ اس کی مصوری سے چند شاہکار یہاں...
  9. محمد خرم یاسین

    کلاڈ کی ایک پینٹنگ!

    کلاڈ نے یہ پینٹنگ 1862 میں بنائی تھی۔ زندگی میں چار سے پانچ بار کراچی جانا ہوا۔ ان میں فراغت کے دن محض ایک بار نصیب ہوئے۔ کراچی ساحلِ سمندر پر واقع عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے سمندر کا نظارہ کریں تو سورج کی کرنیں آنکھیں چندھیا دیتی ہیں۔ یوں لگتا ہے دور تک سونا بکھرا ہواہے۔ یہی سونا پکی گندم پر...
  10. محمد خرم یاسین

    کلامِ غالب میں کربِ وجودِ۔۔۔فلسفہ وجودیت کے آئینے میں ۔ محمد خرم یاسین۔

    "Existential Anguish in Ghalib's Poetry: An Existentialist Perspective" (A Study of the First Fifty Ghazals) یہ مضمون کلامِ غالب کی نئی آفاقیت کی تلاش کی کاوش ہے۔ اکثر شارحین نے کلامِ غالب کے بنیادی معانی تک رسائی حاصل کی ، استعاراتی جہان کی گہرائیوں کو نظر انداز کیا۔ اس کا اندازہ دیوانِ غالب...
  11. محمد خرم یاسین

    ایشیائی زبانوں میں عربی کے مستعار الفاظ

    زبانوں سے متعلق ایک دلچسپ مضمون کی معلومات سے قبل کچھ باتیں کرتے ہیں: 1۔ دنیا کی ہرزبان کسی نہ کسی زبان سے متاثر ہوتی ہے۔ یعنی اس میں الفاظ کا ردو بدل ہوتا رہتا ہے جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جیسے جغرافیائی تبدیلیاں، کاروبار، ادیان کا پھیلاؤ اور نوآبادیات وغیرہ۔ 2۔ زبان کی تاریخ اس کے ماضی کے...
  12. محمد خرم یاسین

    ڈچ زبان کی تحریر۔۔۔مدد درکار ہے

    السلام علیکم! احبابِ ذی وقار میں قدیم ڈچ زبان میں تحریر کی گئی ایک کتاب کو پڑھنا چاہتا ہوں لیکن نہ تو یہ گوگل یا اےبے وغیرہ کے ذریعے سکان ہورہی ہے نہ ہی کوئی اور ذریعہ میسر ہے۔ چوں کہ یہ کتاب قدیم رسم الخط میں لکھی ہے اس لیے پڑھنے میں مسئلہ ہے۔ کیا کوئی دوست اس سلسلے میں مدد کرسکتا ہے ؟
  13. محمد خرم یاسین

    مرزا غالب کا ایک نعتیہ شعر!

    اس کی امّت میں ہوں مَیں، میرے رہیں کیوں کام بند واسطے جس شہ کے غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا یہ شعر مرزا غالب کی ایک غزل کا مقطع ہے اور نعت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں وہ خود کو نبی کریم ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے یہ کہہ کر تسلی دے رہے ہیں کہ وہ نبی ﷺ جنھیں اللہ کریم نے معراج عطا کی اور اس مقام تک لے گئے...
  14. محمد خرم یاسین

    ایٹم بم ۔۔۔ جنگ روکنے کا بہانہ تھا؟؟؟؟؟

    ایٹم بم ۔۔۔ جنگ روکنے کا بہانہ تھا؟؟؟؟؟ "اوپن ہائمر" امریکہ کے ایٹمی پروگرام "مین ہٹن" کا ڈائریکٹر اور فزکس کا پروفیسر سائنس دان تھا۔ اس کی زندگی پر بننے والی ڈاکومنٹری فلم جسے فکشن کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے، اس میں اس کی معصومیت کچھ اس انداز میں دکھائی گئی ہے کہ ہیرو شیما، ناگا ساکی پر گرائے...
  15. محمد خرم یاسین

    ہوائیں۔۔۔!

    گلیلیو ایک سائنسدان تھا۔ اس نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ اگر ہوا کادباؤ یاموجودگی نہ ہو تو کششِ ثقل یعنی زمین کی کشش کی قوت کی وجہ سے ہلکی اور بھاری ہر شے ایک ہی وقت میں زمین پر گرے گی، پیسا کے لیننگ ٹاور سے کچھ پتھر گرائے۔ اس کا یہ تجربہ ایسے چیمبرز میں بالکل درست ثابت ہوا جہاں سے کسی بھی قسم کے...
  16. محمد خرم یاسین

    کورٹ مارشل!

    کورٹ مارشل! کیس یہ ہے کہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا ادنیٰ درجے کا فوجی رام چندرا دو فوجی افسروں کو گولی ماردیتا ہے۔ گولی کی آواز سننے کے فوراً بعد دوسرے فوجی دوڑے چلے آتے ہیں اور کیپٹن کپور کو بچا لیتے ہیں۔ اس بات پر کورٹ مارشل کی کاروائی شروع ہوجاتی ہے تاکہ رامچندر کو سخت ترین سزا دی جاسکے۔...
  17. محمد خرم یاسین

    مکمل دماغ کی فعالیت ۔۔

    "جنگ کے زمانے میں لوگوں میں خود کشی کا رجحان کم ہوجاتا ہے"۔ یہ تحقیق پڑھتے ہوئے مجھے کچھ اچھنبا ہوا۔ دماغ کی ساخت کے بارے میں میں نے نفسیات کے مضمون میں پڑھا ہوا ہے کہ یہ دائیں اور بائیں طرف برابر دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جو ایک دوسرے سے متصل ہوتے ہیں اور پھر ان دونوں حصوں کے آگے سے پیچھے جاتے...
  18. محمد خرم یاسین

    اندر کا شور۔۔۔

    کل بیٹے کو سائنسی کی کتاب میں آواز کے بارے میں پڑھاتے ہوئے میرے ذہن میں اس کی شدت کو ماپنے کا خیال آیا ۔ میں نے مختلف ایپس کو دیکھتے ہوئے ساؤنڈ میٹر کی ایپ انسٹال کی اور ارد گرد پھیلی آوازوں کی شدت کو ماپا۔ ہم نے خاموش کمرے میں محسوس کیا کہ 30-25 ڈیسی بل کا غیر محسوس شور ہے۔ پنکھے کی آواز کو...
  19. محمد خرم یاسین

    اردو OCR ۔۔۔؟

    السلام علیکم ! احبابِ گرامی یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ کیا اردو کا کوئی او سی آر بنا لیا گیا ہے ۔ ایک سافٹ وئیر ABBYY بہت سی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہےلیکن اردو کو نہیں۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے ؟ جزاک اللہ
  20. محمد خرم یاسین

    “کئی چاند تھے سرِ آسماں” کے انگریزی اور اُردونسخہ جات :ایک جائزہ (مہک غفور، ڈاکٹر محمد خرم یاسین)

    شمس الرحمٰن فاروقی اردو ادب کے نہایت اہم ادبا و ناقدین کی صفِ اول میں شمار ہوتے ہیں۔انھوں نے اپنے دورِ حیات میں جہاں "شعرِ شور انگیز " لکھ کر اپنی تنقیدی بصیرت کا لوہا منوایا وہیں "کئی چاند تھے سرِ آسماں "تحریر کر کے تخلیق کے میدان میں سکہ بٹھایا اور یہ ناول بجاطورپر "آگ کا دریا "کے بعد اردو ادب...
Top