ساری دنیا سے ماورا ہو جاوؑں
میں اگر جسم سے رہا ہوجاوؑں
میرے اپنے کئی مسائل ہیں
کیا پڑی ہے کہ میں خُدا ہوجاوؑں
زندگی ! اتنی بھی سزا مت دے
میں ترے سامنے کھڑا ہو جاوؑں
اک ذرا کُن کا لفظ کہہ کر دیکھ
کہہ دیا ہے تو بول کیا ہو جاوؑں
عین ممکن ہے رقص کرتے ہوئے
میں ترے سامنے ہوا ہو جاوؑں
یونس متین