حاجی برادران کیس میں وکیل صاحب کا اچھا داؤ لگ گیا تھا۔ 20 لاکھ روپے اوپر سے کمائی ہوگئی تھی۔ کب سے وہ گھر کی دوسری منزل بنانے کا سوچ رہے تھے۔ چیک کیش ہوتے ہی انہوں نے بنیادیں اٹھوا دیں۔ 3 ماہ میں دوسری منزل مکمل ہوگئی۔ رنگ و روغن کے بعد گھر کی سج دھج بہت بڑھ گئی۔ انہوں نے احتیاطاً مکان کی پیشانی...