صدائے خداوند قدوس ہے
خدائے زمان و مکاں کی صدا
زمیں آسماں سے ابھرتی صدا
ولا تقربو هذه الشجرة
وہ کہتا ہے دیکھو پہ چھونا نہیں
وہ کہتا ہے چھو لو پہ چکھنا نہیں
فرشتہ صفت اس نے ہم کو کیا اور ہمیں میں کہیں جانور رکھدیا
وہ جس کی صدا روکتی ہے اسی نے شجر کو بہت پرکشش کردیا
شجر ، اسکا پھل ، اسکی اپنی...