مدین سر، آپ نے میرے اظہار پر بطور محفلین ہی فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فضول بھی شمار کیا۔ نوازش، مین نے اس لڑی کو نظر انداز کردیا ہے۔ معذرت، آپ وکالت میں خاصا نام کما سکتے ہیں۔ ضرور کوشش فرمائی، اور بہت خوش رہیں۔
صنفی امتیاز کا کمال: دومعزز محفلین کا میرے تبصرے پر نسائی آزردگی کا اظہار بتاتا ہے کہ یہاں لطیفے پڑھنے کی توقع کی بجائے لٹھ لے کر بھی آیا جا سکتا ہے۔:ROFLMAO:
ضیا ء بھائی ! جب میں نے لکھا کہ میں مستقل طور پر بستر سے گر سکتا ہوں تو میری مراد مستقل طور پر نیچے سونے سے ہی تھی۔ ہا اہا اہا ÷ویسے آپ کا عطا کردہ مشورہ مجرب نسخہ ہے یا ۔ ۔ ۔
مجھے لگا یہ عنوان بھی گپ شپ کو جاری رکھنے کے لئے ہلکی پھلکے انداز کی گنجایش رکھتا ہے ۔ تاہم اصولی طورپر بھی قاسمی صاحب کا قول اور مقولہ تین جملوں پر مشتمل تھا۔
قوت خرید اورغذا میں بے اعتدالی سے اگر تیز مسالوں والی مرغی یا مچھلی کثرت سےتلی ہوئی چیزوں کے ساتھ تواتر سے کھائی جائیں تواس سے جسم میں ضرورت سے زیادہ حدت پیدا ہوتی ہے جس پرآئس کریم کھانے کی ضرورت بھی محسوس ہو سکتی ہے ۔