نتائج تلاش

  1. وسیم خان

    فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ایکسٹنشن

    جی میں انھیں چھوٹا کر دیتا ہوں اگلے ورژن میں۔ انشااللہ نہیں ٹوٹے گیں الفاظ۔ اصلی نوری نستعلیق فونٹ ہے ساتھ
  2. وسیم خان

    فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ایکسٹنشن

    فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے گوگل کروم ایکسٹنشن انسٹال کیجیے۔ خاص طور پر فیس بک پر اردو تحریر پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ اگر آپ گوگل کروم برائوسر استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیے گیے لنک پر کلک کیجیے، ایکسٹنسن انسٹال کیجیے اور دلفریب...
  3. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    پھر یہ کہ میں نے الفاظ کا جو ذخیرہ استعمال کیا ہے وہ انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہے بلکہ اسے میں نے ادارہِ فروغ اردو زبان سے حاصل کیا ہے۔
  4. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    معذرت کے ساتھ لیکن یہ انگلش ٹو اردو ڈکشنری نہیں ہے بلکہ ایک عمومی ایپ ہے جس کو ڈائون لوڈ کرنے کے بعد علیحدہ سے ڈکشنری فائلز ڈائون لوڈ کرنی پڑتی ہیں۔ اب چاہے اس میں الفاظ کا ذخیرہ زیادہ ہو لیکن ایک عام آدمی کے لیے اس کو استعمال کرنا کٹھن ہے۔
  5. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    شکریہ میں ایسا ہی کرتا ہوں۔
  6. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    جی بالکل موجود ہیں مگر وہ ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز ہیں۔ میری انڈرائیڈ ایپ ہے، اور میں دعوی یہ کر رہا ہوں کہ گوگل پلے پر موجود ایپ سے کہیں زیادہ الفاظ کا ذخیرہ میں نے اس میں ڈال دیا ہے۔
  7. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کسی انگریزی لفظ کا اردو ترجمہ تفصیل کے ساتھ مختلف الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، اور یہ الفاظ ڈیٹا بیس میں ایک ہی ریکارڈ کے طور پر محفوظ ہیں۔ لہذا اردو سے انگریزی لغت کے لیے جب اردو کا لفظ سرچ ہوگا تو کافی delay آئے گا۔
  8. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    بہت شکریہ۔ جی بہتر، دو طرفہ ڈکشنری بنانے کی کوشش کرتا ہوں البتہ اس میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں جنھیں میں حل کرنا ہے۔ میں مہر نستعلیق فونٹ دیکھتا ہوں اور اسے شامل کرتا ہوں۔
  9. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    الفاظ 265،000 سے زائد ہیں۔ بنیادی ماخذ ادارہ فروغ قومی ذبان ہے۔ باقی یہ کہ الفاظ کی انگریزی ذبان میں استعمال کی مختلف نوعیتیں بھی اردو ترجمہ میں شامل ہیں۔ اردو فونٹ فیملی اور سائز تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تلاش کیے گیے الفاظ کو بعد کے استعمال کے لیے ایک لسٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی الفاظ کو...
  10. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    گوگل پلے سٹور میں انگریزی سے اردو لغت کی بے شمار ایپ موجود ہیں۔ تاہم ایک کمی جو سب میں یکساں موجود ہے وہ الفاظ و محاورات کا ذخیرہ کم ہونا ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی زبان کا ایک لفظ ہے mores ، جس کا معنی ہے رسوم و رواج وغیرہ۔ یہ لفظ وہاں موجود کسی ایک بھی ڈکشنری میں موجود نہیں، ایسے ہی دیگر الفاظ...
  11. وسیم خان

    کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا

    مجھ سے حرف صحیح ٹائپ نہیں ہو رہے، معذرت چاہتا ہوں
  12. وسیم خان

    کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا

    ریحان بھائی میں کہنا یہ چاہتا تھا کہ گر خمِ گیسو سے واقف ہوتا تو محبت کی پیچیدہ راہوں میں نہ پھنستا یا اس طرف جانے کا ارادہ نا کرتا۔ اب واقفِ گیسو اور واقفِ گیسوہا میں سے واقفِ گیسوہا وزن کے بطابق ہے۔ یہ بھی رہنمائی فرما دیں کہ واقفِ گیسوہا اور واقفِ گیسو میں فرق کیا ہے۔
  13. وسیم خان

    کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا

    بہت شکریہ امجد علی، محمد ریحان، محمد وارث صاحب۔ تراکیب کا مسئلہ تو حل ہوا۔ کوئی اور اصلاح ہو سکے تو ضرور نشادہی کیجیے۔
  14. وسیم خان

    کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا

    اصلاح مطلوب ہے۔ شکریہ کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا جلوہِ گیسوئے صنم ہوتا سایہِ سنبلِ ارم ہوتا پیتے مے اور دیکھتے اس کو کاسہ اپنا جو جامِ جم ہوتا کیوں الجھتا میں راہِ الفت میں واقفِ گیسووں کے خم ہوتا
  15. وسیم خان

    پھر کوئی آسرا نہ ہو جائے دل جگر سے جدا نہ ہو جائے

    محترم تابش بھائی کی اصلاح بہت خوب ہے۔ کیا اب میں اس غزل کو پابندِ بحور شاعری کے سیکشن میں پوسٹ کر سکتا ہوں؟
  16. وسیم خان

    پھر کوئی آسرا نہ ہو جائے دل جگر سے جدا نہ ہو جائے

    تمام اساتذہ کا بہت ممنون ہوں۔ اصلاح کافی مفید معلوم ہوئی۔ شکریہ۔
  17. وسیم خان

    پھر کوئی آسرا نہ ہو جائے دل جگر سے جدا نہ ہو جائے

    اساتذہ سے اصلاح اور تنقید مطلوب ہے۔ پھر کوئی آسرا نہ ہو جائے دل جگر سے جدا نہ ہو جائے طالبِ حور میں نہیں ان سے واں کہیں سامنا نہ ہو جائے کیف ہے تیری بے نیازی میں تجھ کو پاسِ وفا نہ ہو جائے وصل کی آرزو اٹھی ہے اب دید پہ اکتفا نہ ہو جائے رخ نہ پھیرو صدا سے تم میری سازِ دل ہم نوا نہ ہو جائے
  18. وسیم خان

    سامانِ وارِ قتل ہے ہر سو بکھرا ہوا

    میری تو اپنی سی کوشش تھی اس بحر پہ کچھ کہنے کی ۔ فعْلن فعْلن فعْلن فَعِلن فعْلن فَعِلن تھی۔ عروض ویب سائٹ کے مطابق بحر یہ بنتی ہے۔ بحرِ زمزمہ/ متدارک مسدس مضاعف بنتی۔ ایک طالب علم کی حیثیت سے مشق کر رہا ہوں۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔
Top