گھر مجھے رات بھر ڈرائے گیا
میں دیا بن کے جھلملائے گیا
کل کسی اجنبی کا حسن مجھے
یاد آیا تو یاد آئے گیا
کوئی گھائل زمیں کی آنکھوں میں
نیند کی کونپلیں بچھائے گیا
سفرِ عشق میں بدن اس کا
دور سے روشنی دکھائے گیا
اپنی لہروں میں رنج کا موسم
آنسوؤں کے کنول کھلائے گیا
شہر کا ایک برگِ آوارہ
دشت و در...