نتائج تلاش

  1. محمد نعیم وڑائچ

    پہلے آ نکھوں میں خواب اترے ہیں

    پہلے آ نکھوں میں خواب اترے ہیں پھر تو جیسےعذاب اترے ہیں جیسے ساون کے تیز رو قطرے ایسے وہ بے حجاب اترے ہیں میں نے مانگی دعا تھی منزل کی راستے بے حساب اترے ہیں درد و رنج و بلا کے موسم میں رنگ جام و شراب اترے ہیں اب نہ آنکھوں پہ ہے یقیں میرا ایسے ایسے سراب اترے ہیں زندگی تیرے سب سوالوں پر بس...
  2. محمد نعیم وڑائچ

    جام پہ جام پئے جاتی ہے

    جام پہ جام پئے جاتی ہے رقص کرتی ہے میکدے میں وہ کوئی موسم کبھی نہیں اترا جس کی رنگینیوں میں کھو کر وہ غفلت فرض مے کشی کردے کوئی پیمانہ آج تک اس کی تشنگی کو بجھا نہیں پایا کوئی گل ہو یا کوئی غنچہ ہو یا کسی شاخ کی امیدوں پر ایک موہوم سی کوئی کونپل شجر کہنہ ہو یا کوئی پودا جس پہ پہلی بہار اتری...
  3. محمد نعیم وڑائچ

    وصل تیرا ادھار کر بیٹھا

    ستائش اور اصلاح کا شکریہ شاہ صاحب
  4. محمد نعیم وڑائچ

    وصل تیرا ادھار کر بیٹھا

    وصل تیرا ادھار کر بیٹھا میں عجب کاروبار کر بیٹھا ایسی غلطی جو کی نہیں جاتی میں اسے بار بار کر بیٹھا اک ملی تھی حیات سو اس کو ہدیہ راہ یار کر بیٹھا کتنے حیلوں سے دل کو سمجھایا اور پھر بے قرار کر بیٹھا وہ نظر کو جھکا کے بیٹھ گئے میں جگر تار تار کر بیٹھا ہوش میں کون عشق کرتا ہے میں بھی زیرِ...
  5. محمد نعیم وڑائچ

    اک لمحہ سفینے میں تو اک لمحہ لہر میں

    آنے سے ترے ہے یہ اجالا مرے گھر میں ورنہ تھا نہ کوئی بھی فرق شام و سحر میں اے حسرتِ عافیتِ ساحل تو کہاں ہے پھر ذوقِ طلاطم مجھے کھینچے ہے بھنور میں منزل کی طلب ہے نہ خبر راہ گزر کی یہ وحشتِ دل ہی سدا رکھتی ہے سفر میں قابل ہی یہاں کون ہے اس تیرِ ستم کے یا تیری نظر میں جچے یا میرے جگر میں یوں...
  6. محمد نعیم وڑائچ

    جس پہ آ کر تری نظر ٹھہرے

    کبھی صرف خم کو دیکھ کر جو امید بندھ جاتی ہے اس سے بگڑی طبعیت بحال ہو سکتی ہے اس لیے اس کا ذکر کیا - آپ اگر متبادل عنایت کریں تو شکر گزار ہوں گا
  7. محمد نعیم وڑائچ

    جس پہ آ کر تری نظر ٹھہرے

    شکریہ ظہیر صاحب. بادہ سے مراد مے یا کوئی بھی نشہ آور شے اور خم کسی بھی پیمانے کو چاہے وہ کسی کی آنکھیں ہی ہوں
  8. محمد نعیم وڑائچ

    سائبانوں کو جو امر کر دے

    آپ نے درست کہا..د ساکن ہے.. مصرعہ تصیح طلب ہے
  9. محمد نعیم وڑائچ

    سائبانوں کو جو امر کر دے

    سائبانوں کو جو امر کر دے میری قسمت میں وہ شجر کر دے میرے ہاتھوں میں باگ دے اس کی یا مری عمر مختصر کر دے ہے یہی صورت عدل باقی سارے زیروں کو اب زبر کر دے صورت وصل کچھ تو ہو یا رب ذرہ ریگ رہگزر کر دے جل چکا ہے لہو چراغوں کا تو ہےقادر تواب سحر کر دے راس آتی نہیں ہوا گھر کی پھر مجھے عازم سفر کر دے
  10. محمد نعیم وڑائچ

    تعارف تعارف

    شکریہ عدنان بھائی
  11. محمد نعیم وڑائچ

    تعارف تعارف

    خوش آمدید اور توجہ دلانے کا شکریہ
  12. محمد نعیم وڑائچ

    تعارف تعارف

    امید تو بہر حال اچھی رکھنی چاہیے..لیکن آپ کا مشورہ بھی سائب ہے
  13. محمد نعیم وڑائچ

    تعارف تعارف

    میرا نام محمد نعیم ہے اور روزی روٹی کے لیے سرکار کے ایک ادارے میں ملازمت کرتا ہوں - محفل سے تعارف گوگل پہ ایک شعر کے دوسرے مصرعے کو تلاش کرتے ہوے ہوا اور افسوس اس بات پہ ہوا کہ ابھی تک محفل نظر سے اوجھل کیوں تھی - اردو شاعری اور نثر سے لگاو ہے اور اچھا شعر سننے اور پڑھنے کے سہارے زندگی کی ڈور...
  14. محمد نعیم وڑائچ

    جس پہ آ کر تری نظر ٹھہرے

    پسندیدگی کا شکریہ عدنان بھائی ۔ محفل میں آمد کو ابھی دو دن ہوئے ہیں اس لیے تعارف کی طرف دھیان نہ دے سکا۔ آپ کے حکم کی تعمیل کرتا ہوں
  15. محمد نعیم وڑائچ

    جس پہ آ کر تری نظر ٹھہرے

    سب کے نزدیک معتبر ٹھہرے جس پہ آ کر تری نظر ٹھہرے وہ چراغوں کے گھر میں رہتے ہیں ہم ہواوں کے نامہ بر ٹھہرے یوں ہے بے چین اب طبیعت کہ بادہ و خم بھی بے اثر ٹھہرے تیری چوکھٹ سے لوٹنے والے اپنی بستی میں در بدر ٹھہرے ان کو راس آ گیئں خزایں بھی ہم بہاروں میں بے ثمر ٹھہرے
  16. محمد نعیم وڑائچ

    خوشامد

    جیسے انسان نے ہر شعبے میں نت نئی ایجا دات کی ہیں ویسے ہی ہتھیا روں کی بھی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔ نئے نئے طریقے اور مہارتیں- مقصد یہ ہے کہ ہتھیار کی کاٹ کو تیز سے تیز تر اور اس درجہ مہلک کر دیا جائے کہ کوئی دوسرا آپ کے سامنے پر بھی نہ مارے- بات پتھر کے تراشے ہوئے بھالوں سے چلی اور تیر کمان سے ہوتی...
Top