نتائج تلاش

  1. خ

    مفاعلاتن یا فعول فعلن ------------ صحیح کیا ہے ۔

    حرام اور توجیہ کا مطلب آپ نہیں جانتے کیا ؟ یہ دونوں اصطلاحات زندگی کے باقی معاملات میں حرام تھوڑی ہیں ۔ حرام کا مطلب یہ کہ ناممکن ہے اور توجیہ کا مطلب سبب یا کارن ہے ۔ ان اصطلاحات کو عروض کی معتبر کتابوں میں برتا گیا ہے ۔ اگر آپ کی نگاہ سے گزری ہیں تو یقیناً آپ کو معلوم ہوگا ۔ آپ دونوں اصطلاحات...
  2. خ

    حسنِ مطلع

    وہ مضموں ڈھونڈ کر باندھوں کہ جو اشکل سے اشکل ہو وہ باندھوں مطلعِ ثانی کہ جو اول سے اول ہو میرے نزدیک وہ مطلعِ ثانی جو محولہ بالا تعریف پر اترتا ہو زیبِ/حسنِ مطلع ہے ورنہ مطلعِ ثانی ہی رہے گا ۔
  3. خ

    مفاعلاتن یا فعول فعلن ------------ صحیح کیا ہے ۔

    مفاعلاتن کسی صورت جائز نہیں ۔ وافر سے بھی نہیں اور رجز سے بھی نہیں ۔ خبن یا وقص پر ترفیل کرنا حرام ہے ۔ آٹھ حرفی رکن حرام ہے ۔ سالم پر تسبیغ اور ازالہ حرام ہے ۔ محقق نے بھی یہی کہا ہے ۔ ترفیل تو حرام تر بھی نہیں حرام ترین ہے ۔ سات حرفی شرط ہے ، آٹھ حرفی رکن (سالم یا مزاحف) بے بنیاد ہے ۔ فعول...
  4. خ

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    رباعی کے لیے بنیادی وزن ایک ہے مفعول مفاعیل مفاعیل فعل/فعول ہزج مثمن اخرب مکفوف مکفوف مجبوب/اہتم اس کے علاوہ معاقبہ قبض اور شتر کے اجتماع کی اجازت دیتا ہے ۔ حشوِ اول میں مکفوف اور مقبوض کے اجتماع کی اجازت بہت پہلے سے موجود ہے ۔ حشوِ ثانی میں بھی اجتماع ممکن ہے ، یہ علام سحر عشق آبادی نے کہا اور...
  5. خ

    رباعی کے ”دو“ اوزان

    چند ایک سوالات ہیں ۔ ١ ۔ جس حکم کے تحت حشوِ اول کی نشست پر مکفوف اور مقبوض کا اجتماع ہوا ہے اسی حکم (یعنی معاقبہ) کے تحت حشوِ ثانی کی نشست پر دونوں کا اجتماع کیوں ممکن نہیں ؟ یعنی اوزان چھتیس کیوں نہیں ؟ اور اسی حکم کے تحت خرب اور شتر کا اجتماع کیوں نہیں کیا جا سکتا ؟ یعنی اوزان چون کیوں نہیں ؟...
  6. خ

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    اگر کوئی اور دوست بھی اس حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کرنا چاہے توخوش آمدید اور شکریہ ۔ چونکہ متحرک کے گرانا اور سببِ ثقیل کے وجود کے اثبات کے قائل تھے ۔ اس لیے چاہا تھا کہ یہ قضیہ وہی حل کر دیں ۔ جزاک اللہ خیر ۔ شاد رہیں ❤❤❤
  7. خ

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    میرا خیال ہے کہ اضمار و خبن کا اجتماع کہنا درست ہے ۔ فارسی والے بظاہر زحاف پر زحاف لگانے پر معترض ہیں لیکن لگاتے بھی ہیں ۔ فعِلن کو فعلن بناتے ہیں تسکین کرکے ۔ ویسے بھی تین متوالی حرکات میں سے درمیانی کو ساکن کرکے ساقط کرنا انسب ہے ۔ ذبیحہ پہلے سکون میں تو آئے پھر چھری چلائی جائے گی
  8. خ

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    مزمل بھائی ! کچھ چیزیں واضح نہیں ہو پا رہیں جن کی بابت راہ نمائی چاہتا ہوں ۔ اگر فاصلہ ہے تو سببِ ثقیل چہ معنی دارد ۔ محقق نے بھی فاعلاتُکَ کے وجود کو مسترد کیا ہے ۔ کیا ہمیں یہی کہنا چاہیے کہ زحاف سببِ ثقیل پر وارد ہوا ہے یا یہ مناسب ہے کہ فاصلے پر وارد ہوا ہے ۔
Top