میرے خیال میں، شاعری کے موضوع میں اصلاح ذریعۂ اظہار کی ہونی چاہیے، نہ کہ خود اظہار کی۔ مجھے تو یہ ناممکن سی بات لگتی ہے، کہ کرب میں ڈوبے ہوئے مصرعے یا جملے کی اصلاح کرکے اسے مسرت بخش لفظوں میں تبدیل کر دیا جائے۔ شاعر عسرت عسرت پکار رہا ہو، اور اسے تین نقطوں کی اصلاح دے کر عشرت عشرت میں تبدیل...