نتائج تلاش

  1. ر

    تعارف رفیع الدین عامر صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

    وارث صاحب، مصرعہ درست کرنے کا شکریہ- حضرتِ یوسفی کا کردار یاد ٰآ گیا جس نے کسی کو ٹوکتے ہوئے کہا تھا کہ میاں‌ یہ غالب کا کلام ہے کوئی قران یا حدیث نہیں‌ کہ جیسے چاہا پڑھ دیا :)
  2. ر

    تعارف رفیع الدین عامر صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

    عرضداشت صرف ایک اور گزارش ہے احباب سے - بوجہِ بے وطنی ، میں‌ اردو زبان سے ایک عرصہ سے جدا ہوں سو اگر کوئی غلطی ہو جائے تو درگزر فرمائیے گا آخر کو گنہگار ہوں ، کافر نہیں‌ ہوں میں
  3. ر

    تعارف رفیع الدین عامر صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

    دوستو، کام عشق کے آڑے آتا رہا اور عشق سے کام الجھتا رہا پھر آخر تنگ آ کر ہم نے دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا چار مصرعوں میں‌ یہ میری خود نوشت ہے۔ محفل میں اس قدر خلوص سے استقبال کا بہت شکریہ - میں‌ اس قابل تو نہیں لیکن آپ لوگوں کی ذرہ پروری پہ حد درجہ مشکور ہوں - فرخ منظور کا بھی دل سے شکر گزار...
  4. ر

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    میں اس محفل میں‌مبتدی ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ اس محفل میں شرکت اتنی دیر سے کیوں کی - بہر حال زیرِ نظر موضوع آج پڑھا- دیر آید درست آئد - صرف ایک سوال ہے ۔۔۔مصنف نے لکھا "ابتذال اور پھکڑ پن سے قطع نظر " ۔۔۔ میرا سوال ھے کہ کیوں ؟ کیوں صرفِ نظر کیا جائے ابتذال اور پھکڑ پن سے؟  
  5. ر

    جہاں دریا اترتا ہے - (اختر حسین جعفری کی طویل نطم)

    جہاں دریا اترتا ہے - (اختر حسین جعفری کی نطم کا تیسرا اور آخری حصہ) سحر کے پاس ہیں منسوخ شرطیں صلحنامے کی صبا ، درسِ زیاں آموز کی تفصیل رکھتی ہے کسی تمثیل میں تم ہو کسی اجمال میں ، مَیں ہوں کہیں قرطاسِ خالی کا وہ بے عنوان ساحل ہے جہاں آشفتگانِ عدل نے ہتھیار ڈالے ہیں بہت ذاتیں ہیں صدموں...
  6. ر

    جہاں دریا اترتا ہے - (اختر حسین جعفری کی طویل نطم)

    جہاں دریا اترتا ہے - (اختر حسین جعفری کی نطم کا دوسرا حصہ) اب اِن باتوں کے سِکّے جیب کے اندر کھنکتے ہیں کہ جن پر قصرِ شاہی کے مناظر اسلحہ خانوں سے جاری حکم کندہ ہیں بھرے بازار میں طفلِ تہی کیسہ پریشاں ہے کہ اس کے پاوٌں ٹکسالوں کے رستے سے ابھی نا آشنا ہیں اور اس کا باپ گونگا ہے ندی رک رک...
  7. ر

    نوحہ - فیض احمد فیض کے لیے - اختر حسین جعفری

    حضور آپ کس مرض کی دوا ہیں - کیا نہیں‌جانتے آپ میرے بارے میں؟ قریب تیس سال ہونے کو آئے ہماری شناسائی کو - کروا دیجیے گا میرا تعارف۔ دستور بھی یہی ہے کہ جو کسی کو محفل میں‌لاتا ہے وہی تعارف بھی کرواتا ہے - یہاں آپ لے کے آئے سو اب اپنے فرض سے کنّی مت کترایے
  8. ر

    نوحہ - فیض احمد فیض کے لیے - اختر حسین جعفری

    کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے کہہ کے تعارف سے بچ سکتا ہوں؟ (؛
  9. ر

    جہاں دریا اترتا ہے - (اختر حسین جعفری کی طویل نطم)

    سرشکِ خوں، رُخِ مضموں پہ چلتا ہے تو اک رستہ نکلتا ہے ندی دریا پہ تھم جائے لہو نقطے پہ جم جائے تو عنوانِ سفر ٹھہرے اسی رستے پہ سرکش روشنی تاروں میں ڈھلتی ہے اسی نقطے کی سُولی پر پیمبر بات کرتے ہیں مجھے چلنا نہیں آتا شبِ ساکن کی خانہ زاد تصویرو! گواہی دو فصیلِ صبحِ ممکن پر مجھے چلنا نہیں آتا...
  10. ر

    نوحہ - فیض احمد فیض کے لیے - اختر حسین جعفری

    وہ جو پیش و پس میں تھی روشنی سرِسطرِ شوق رہی نہیں یہ چراغ کیسا بجھا دیا، شبِ منتقم میرے سامنے ابھی اس حرم کے طواف میں تھے قدم مرے مجھے کیوں ہو دعوٰئ ھمسری کہ بہت فرو تھے عَلَم مِرے ابھی اس کے منبروبام سے پسِ دوپہر یہ عجیب قحطِ ہوا پڑا رگِ ساز میں کوئی پارہِ دل لخت لخت اٹک گیا تو فغاں کی شکل...
Top