میاں بیوی کی محبت خدا کی دین ہوتی ہے ،یہ محبت و موادت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی تناور درخت بن جاتی ہے۔معاشی فکر محبت کو کم نہیں کرتی بلکہ پختہ کر دیتی ہے،بسا اوقات انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ یہ محبت ماند پڑ رہی ہے مگر در حقیقت ایسا ہوتا نہیں۔بچوں کی پرورش ،آزمائشوں ،مشکلات اور روز و شب...