نتائج تلاش

  1. ف

    برائے اصلاح : غزل: خوابوں کو عذاب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے : از : فیصل کمال ؔ

    حضرات میں پچھلے کچھ دنوں سے کافی مصروف ہوں اور لگتا ہے کہ یہ مصروفیت ابھی کچھ دن اور چلے گی۔ ویسے اس ہفتے کے ابتدائی دنوں میں میں لاگ ان ہوتا رہا ہوں لیکن آپ حضرات شاید مصروف تھے۔ آپ سب کا بہت شکریہ ۔ آپ نے اپنا قیمتی وقت صرف فرمایا۔ میں کوشش کرکے بحر سے کچھ شناسائی حاصل کرتا ہوں۔ اگر بحرسے...
  2. ف

    برائے اصلاح : غزل: خوابوں کو عذاب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے : از : فیصل کمال ؔ

    پسندیدگی کا شکریہ الف عین صاحب۔ اگر مناسب خیال فرمائیں اور وقت میسر ہو تو اصلاح فرما دیجئے۔ نوازش ہوگی
  3. ف

    برائے اصلاح : غزل: خوابوں کو عذاب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے : از : فیصل کمال ؔ

    خوابوں کو عذاب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے منزلوں کو سراب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے ساحل پر کھڑےہوکر ڈوبتے لوگوں پہ ہنسے والو ساحلوں کو گرداب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے ان آنسوؤں کو فقط نمکین پانی نہ سمجھ ناداں آنسوؤں کو تیزاب ہونے میں دیر کتنی لگتی ہے تعبیر پا کے خوابوں کی خوشی میں جھومنے...
  4. ف

    وہ مسیحا مر گیا کیونکر

    الف عین صاحب۔ میں نے یہ غزل اصلاحِ سخن میں پوسٹ کر دی ہے۔ اصلاح فرما دیجئے۔ بہت شکریہ
  5. ف

    وہ مسیحا مر گیا کیونکر

    نظروں سے گِر گیا کیونکر وہ دل سے اُتر گیا کیونکر موت سے جو ڈرتا نہیں تھا وہ زندگی سے ڈر گیا کیونکر سمیٹتا تھا جو ہر کسی کو وہ شخص بکھر گیا کیونکر بانٹتا رہا زندگی سب میں وہ مسیحا مر گیا کیونکر ڈَبو دیا تھا زمانے نے جسے پاتال سے اُبھر گیا کیونکر پھر اسی وحشت نے آلیا کمال اپنے گھر گیا کیونکر
  6. ف

    وہ مسیحا مر گیا کیونکر

    بہت شکریہ
  7. ف

    وہ مسیحا مر گیا کیونکر

    نظروں سے گِر گیا کیونکر وہ دل سے اُتر گیا کیونکر موت سے جو ڈرتا نہیں تھا وہ زندگی سے ڈر گیا کیونکر سمیٹتا تھا جو ہر کسی کو وہ شخص بکھر گیا کیونکر بانٹتا رہا زندگی سب میں وہ مسیحا مر گیا کیونکر ڈَبو دیا تھا زمانے نے جسے پاتال سے اُبھر گیا کیونکر پھر اسی وحشت نے آلیا کمال اپنے گھر گیا...
  8. ف

    تعارف فیصل کمال صاحب کا اردو محفل میں خیر مقدم

    خیر مقدم کرنے پر آپ احباب کا بہت بہت شکریہ
  9. ف

    نیا سال، نیا خواب

    آؤ اے میرے ھم وطنوں ھم سب ملکر ایک خواب دیکھیں خواب اک ایسے وطن کا کی جس کے دن واقعی ھی سنھرے ھوں جسکی رات بھی ھو صبحِ ازل سی روشن جس کی زمیں واقعی اُگلے سونا اور یہ سونا ھو کہ ھو جس حق ھر اک کا برابر جس میں بہتے ھوں سلسبیل سے چشمے اور ان چشموں سے سیراب ھو کر ھر طرف لہلہاتا ھو سبزہ خواب ایسے...
  10. ف

    آیا ھے نیا سال

    آیا ھے نیا سال زندگی میں پھر اک بار اس نئے سال کے ساتھ آئیں گے نئے دکھ اور نئے غم بھی نئے رنج بھی ھوں گے اور نئے الم بھی نئی خوشیاں بھی اتریں گیں سکھ بھی برسیں گے مجھ پر نئے لوگ بھی ھوں گے میرے اطراف مگر ان سب کے ساتھ اک کسک، اک کمی اور ایک خلش ھمیشہ میرے دل میں رھے گی سب کچھ ھوگا میرے پاس مگر...
  11. ف

    سرد موسم عذاب لگتا ھے

    سرد موسم عذاب لگتا ھے اک ڈراوناء خواب لگتا ھے جاگ اُٹھتے ھیں سب درد پُرانے آنکھوں پر عذاب بن کر اترتے ھیں بھولے بِسرے سب خواب سہانے دھندلے چہرے پھر آسیب بن کر ستانے لگتے ھیں تلخ یادوں کی چنگاریاں ھِجر کی ھَوا پا کر بھڑکنے لگتی ھیں اورغم کی برفاب جھیل پگھل کر آنکھوں سے ٹپکنے لگتی ھے سرد موسم عذاب...
  12. ف

    نیا جوتا

    بابا مجھے نئے جوتے چاھیں۔ میرے سارے ساتھی نئے جوتے پہن کر سکول آتے ھیں اور میں پرانے اور بھٹے ھوئے جوتے پہن کر۔ مجھے بہت شرم آتی ھے۔ موچی کے لگائے گئے پیوند بھی کھل گئے ھیں اور جو پالش بچانے کے لیے آپ نے کالا رنگ کیا تھا وہ بھی اتر گیا ھے۔ بابا آپ سن رھے ھیں نہ ننھے وسیم نے ذرا اونجی...
  13. ف

    درد تو جاناں ھر کسی کو ملتا ھے

    درد تو جاناں ھر کسی کو ملتا ھے کچھ لوگ درد کو آنسو میں بہا دیتے ھیں کچھ اسے ھنسی میں اڑا دیتے ھیں کچھ درد کو صبر کے ھاتھوں سے تھپک کر سُلا دیتے ھیں کچھ درد کی حدت سے چنگاری لے کر آگ دنیا ميں لگا دیتےھیں کچھ اسے الفاظ کی صورت دے کر نوحہ بنا دیتے ھيں کچھ اسے اپنی پلکوں ميں مقفل...
  14. ف

    آزدہ دلیِ کی دوا کیا؟

    آزدہ دلیِ کی دوا کیا؟ فقط دو بول تسلی کے اک ھمدرد کا شانہ اور کمر پر اک ہلکی سے تھپکی اے میرے رب وہ آزردہ دل کیا کریں جن کے لیے نہ حرفِ تسلی نہ کوئی ھمدرد نہ ھی کوئی شانہ اور نہ ھی ہلکی سی کوئی تھپکی
  15. ف

    غزل

    السلام علیکم، شمشاد صاحب سب سے پہلے تو آپکا شکر گزار ھوں کہ آپ نے اردو ویب کی صورت میں اردو ادب کی ترویج کا اعلی سلسلہ شروع کر رکھا ھے۔ میرا پورا نام محمد فیصل ھے۔ کمال تخلص کرتا ھوں۔ پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویر انجینئر ھوں اور ایک سافٹ ویئر ھاوس میں ٹیم لیڈ کی حثیت سے کام کرتا ھوں۔ اردو سے سوائے...
  16. ف

    غزل

    صرصر بنی صبا بن گئی تری محبت کیا کیا بن گئی تیری خطا بھی ادا بن گئی اور میری ادا خطاء بن گئی زباں کو نہ اِذنِ گویائی ملا تو خامشی ھی صدا بن گئی سزا تو موت ھوا کرتی ھے زندگی کیوں سزا بن گئی مورت جو تراشی میں نے وہی مورت خدا بن گئی محرم تھے پر مجرم بنے دعا بھی ھماری دغابن...
  17. ف

    یہ کون ھے جو زندگی میں قضا بانٹتا ھے؟

    یہ کون ھے جو زندگی میں قضا بانٹتا ھے؟ محبتوں کی رُت میں نفرتوں کی فضا بانٹتا ھے بے گناھوں کے لہو سے جو ھوتا ھے راضی مخلوقِ خدا میں وہ خدا بانٹتا ھے تو کہتا ھے کہ یہ میں تو نھیں ھوں میں کہتا ھوں کہ یہ میں بھی نھیں ھوں اگر یہ تو نھیں اگر یہ میں بھی نھیں ھوں تو پھر یہ کون ھے ھاں اک بات...
  18. ف

    ساون سونے نہیں دیتا

    یہ جو تمہیں چاروں طرف نشیلی و مخمور آنکھیں دیکھائی دیتی ھیں کہ یہ خمارِ مے نھیں رتے جگے ھیں ساون کی راتوں کے تم پوچھو گے کہ رت جگے؟ اور وہ بھی ساون کی راتوں کے ان پریشان حالوں کو ان بوسیدہ لباسوں کو ان کج پوشاکوں کو وہ بالکنیاں کہاں میسر کہ جن میں رات بھر کھڑیے ھو کر آسمان سے...
  19. ف

    اک دعا

    السلام علیکم، غلط جگہ پر پوسٹ کرنے پر معافی کا خواستگار ھوں۔ اردو شاعری کے بارے میں علم واجبی سا ھے اس لیے صرف "اآپکی شاعری" کی کیپشن پڑھ کر پوسٹ کردی۔ فیصل کمال
  20. ف

    ادھوری غزل

    وہ کتنےخوش نصیب ھیں لوگ جو تیرے قریب ھیں متاعِ غم نھیں جنکے پاس وہ کس قدر غریب ھیں تیرے پیماں جھوٹے صیحیح مگر پھر بھی دلفریب ھیں دو چار ھی میرے حبیب ھیں ان گنت ھیں جو رقیب ھیں ھیں وھی وجہِ دردِ دل وہ جو دل کے شکیب ھیں عقل و دانش سے بے بہرہ یہ جو اس دور کے اریب ھیں
Top