فوج کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہئے
تحریر: فضل ربی راہی
جامعہ حفصہ اور لال مسجد میں آپریشن کے بعد ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال ہر لمحہ مخدوش سے مخدوش تر ہوہوتی جارہی ہے۔ صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ہے اور یوں لگ رہا ہے جیسے ملک میں دہشت اور خوف نے...