ہوں مگر بےنشان ہوں میں بھی
اے زمین آسمان ہوں میں بھی
اپنے اندر جہان ہوں میں بھی
ارے سن داستان ہوں میں بھی
کس قدر بےزبان ہوں میں بھی
کیا ترا رازدان ہوں میں بھی
لغزشوں کا ہیں آپ بھی سامان
بندہپرور جوان ہوں میں بھی
ہار جاتا ہوں مانتا نہیں ہار
سنگدل سختجان ہوں میں بھی
تیرے بن تیرے ساتھ...
بھائی، کیوں شرمندہ کرتے ہیں؟ میں کون سا ارسطو ہوں؟ :):):)
بھیا، کبھی غور فرمایا کہ یہ فیصلہ کون کرتا ہے کہ استدلال کو پرکھنے کا یہ نظام درست ہے یا نہیں؟ یعنی منطق یہ فیصلہ تو کرتی ہے کہ فلاں دلیل درست ہے اور فلاں غلط۔ مگر منطق کے اصول کون طے کرتا ہے؟
ظاہر ہے کہ بشر اور اس کی عقل۔ اب ہے یوں کہ...
کیا آپ بھی یہ سادہ سا نکتہ نہیں سمجھ سکتیں کہ فاتح مفتوح سے ہمیشہ تعصب برتتا آیا ہے؟
جہاں تک مسلمان فلسفیوں کے مغربی تواریخ میں تذکرے کا ذکر ہے تو وہ ظاہر ہے جب آئیں گے ہسپانیہ اور ترکیہ ہی سے آئیں گے۔ مشرقی فلسفے کی الگ سے جو تاریخیں لکھی گئی ہیں ان میں مسلمانوں سے وہی تعصب برتا گیا ہے جو برتا...
مجھے حیریت ہے۔ آپ ہندوستانی مٹی کی پیداوار ہو کر اگر یہ خیال رکھتی ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ مشرق واقعی ہار گیا ہے۔ اتنی بری طرح کہ اس کی اولاد اپنے اجداد کو نہیں پہچانتی۔
مسلمانوں کو چھوڑیے کہ ان بےچاروں کا حوالہ انھی کے مار ہائے آستین گوارا نہیں کرتے، خود قدیم ہندوستان سے پاننی، پنگل اور...
شام کو بازار نکلتے ہیں، پکوڑے۔
محفل میں جھانکتے ہیں، پکوڑے۔
واٹسایپ کھولتے ہیں، پکوڑے۔
کچھ کھانے کو جی چاہتا ہے تو پکوڑے۔
آئینہ دیکھتے ہیں تو ایک پکوڑا وہاں بھی ہے۔
مار ڈالا ان پکوڑوں نے، الٰہی!
یہ ہمارے آج کے ادب کا المیہ ہے۔ ایفایم تو صرف نقل کر رہا ہے۔
برا ہو مغرب میں ایلیٹ جیسے ناقدین کا اور ہمارے ہاں غالبؔ کے شارحین کا کہ عمدہ خیالات کی سب سے بڑی پہچان مغلق اور ناقابلِ فہم ہونا طے پا گئی ہے۔ سادہ اور سریعالفہم مگر گہری باتوں اور محاورے کی قدر کے قیمتی زمانے لد گئے۔
ریڈیو کے پورے...
کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا
کہاں کے ماضی و فردا کہ حال بھول گیا
بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا
اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا
بڑی ہی یاس کے عالم میں گھر کو نکلا ہے
چمن کے بیچ میں صیاد جال بھول گیا
ہمیں تو عشق میں خود عشق...