حال ہی میں مَیں نے پشتو زبان و ادبیات سے مُتَعَلِّق دو چیزیں جانی اور سیکھی ہیں، جو میں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شریک کرنا چاہتا ہوں۔ ۱) «خوشحال خان خټک» رحمۃ اللہ علیہ کو پشتو ادبیات میں «خانِ عِلِّیِّینمکان» کے لقب کے ساتھ یاد کیا جاتا رہا ہے، اور اِس دُعاگُونہ فارسی لقب کا معنی یہ ہے کہ وفات...