نتائج تلاش

  1. ب

    ایک نظم ۔۔۔ یہ شہر بیمار ہے طبیبو!

    ذرہ نوازی ہے آسی صاحب۔ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے بہت خاص اہمیت رکھتی ہے۔ جواب میں تاخیر کی معذرت۔
  2. ب

    سڑک بننے میں برگد کٹ گیا ہے ۔۔۔

    بڑی عنایت حضرات۔ سید عاطف صاحب کا مشورہ بہت مناسب ہے۔ جواب میں تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔ مصروفات کچھ غیر معمولی طور پر زیادہ تھیں۔
  3. ب

    سڑک بننے میں برگد کٹ گیا ہے ۔۔۔

    شکریہ جناب۔ ذرہ نوازی ہے۔ دعاوں میں یاد رکھئے۔
  4. ب

    سڑک بننے میں برگد کٹ گیا ہے ۔۔۔

    سکوں اب گاؤں میں بھی گھٹ گیا ہے۔ سڑک بننے میں برگد کٹ گیا ہے۔ ٭٭٭ اسے فرصت کہاں جو خود کو ڈھونڈے۔ وہ گھر والوں میں ایسے بٹ گیا ہے۔ ٭٭٭ اب ہر منزل پہ خود کو دیکھتا ہوں۔ حجاب آخر نظر سے ہٹ گیا ہے۔ ٭٭٭ یہ کس کا نام لے کر چل پڑے تھے۔ زمانہ راستوں میں کٹ گیا ہے۔ ٭٭٭ میں اپنے سامنے کیا آ رکا ہوں۔...
  5. ب

    تھوڑا تھوڑا سچ کہتے ہیں تھوڑا جھوٹ ۔۔۔

    شکریہ حجاز صاحب، محبوب صاحب۔ دعاوں میں یاد رکھئے۔
  6. ب

    تھوڑا تھوڑا سچ کہتے ہیں تھوڑا جھوٹ ۔۔۔

    مشکل ہی کیا تھی جو کہتے سارا جھوٹ۔ تھوڑا تھوڑا سچ کہتے ہیں تھوڑا جھوٹ۔ ٭٭٭ کافر ہی ہے جو ایمان نہ لے آئے۔ یہ سادہ سا لہجہ اتنا پیارا جھوٹ۔ ٭٭٭ میخانے سے جاتے وقت اٹھا لینا۔ اپنا اپنا سچ اور اپنا اپنا جھوٹ۔ ٭٭٭ سچائی کا پیمانہ بن جاتا ہے۔ منبر کی رفعت سے آنے والا جھوٹ۔ ٭٭٭ جانے کتنی سچائیاں کھا...
  7. ب

    بڑا اندھیر ہے ظلمات کے علاوہ بھی ۔۔۔

    بڑا اندھیر ہے ظلمات کے علاوہ بھی۔ حصارِ تیرگی ہے رات کے علاوہ بھی۔ ٭٭٭ کشاں کشاں لئے چلتی ہے کوئی مجبوری۔ ستم ظریفئی حالات کے علاوہ بھی۔ ٭٭٭ تو جیت جاتا کوئی اور چال چل کر بھی۔ میں ہار جاتا کسی مات کے علاوہ بھی۔ ٭٭٭ کہاں کہاں نہیں ملتے ہیں راہ گم کردہ۔ حرم کے اور خرابات کے علاوہ بھی۔ ٭٭٭ نصیبِ...
  8. ب

    اللہ ہُو ۔۔۔

    بہت شکریہ نوید صاحب، نایاب صاحب، ذرہ نوازی ہے۔ وہ جو خود جمال ہے، اس کی بات ہی حسنِ کلام ہوتی ہے۔ دعا کریں اس کا کرم شاملِ حال رہے۔
  9. ب

    بس حال کا پوچھنا غضب تھا ۔۔۔

    شکوہ تو کوئی کیا ہی کب تھا۔ بس حال کا پوچھنا غضب تھا۔ ٭٭٭ کچھ ہم بھی نئے تھے میکدے میں۔ کچھ وہ بھی مزاج کا عجب تھا۔ ٭٭٭ واعظ کے خطاب سے یہ جانا۔ بے جا تھا ذرا بھی جو ادب تھا۔ ٭٭٭ فرصت جو نہ تھی وہاں کسی کو۔ یاں کون سا کوئی جاں بلب تھا۔ ٭٭٭ اک یاد تھی مثلِ ماہِ کامل۔ اور عرصۂِ عمر مثلِ شب تھا۔...
  10. ب

    اللہ ہُو ۔۔۔

    بہت شکریہ، عنایت۔ ابھی تک تو کچھ نہیں چھپا۔ کچھ غزلیں، نظمیں اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اتنا عرصہ کوئی فورم ہی نہیں تھا جہاں اظہارِ خیال کا موقعہ ملتا۔ سمت کے لئے جو بھی تخلیق مناسب سمجھئے، اسے انتخاب کا شرف بخشئے۔
  11. ب

    ایک قطعہ

    واہ ثامر صاحب۔ سلامت رہیں۔ ہر معقول مسلم کے دل کی بات کہہ دی ہے۔
  12. ب

    اللہ ہُو ۔۔۔

    ذرہ نوازی ہے شاہ صاحب۔ ضرور نظرِ ثانی کریں گے۔
  13. ب

    اللہ ہُو ۔۔۔

    دل اور سحرِ رنگ و خوشبو، اللہ ہُو۔ مٹی اور مٹی کا جادو، اللہ ہُو۔ ------- نس نس میں سو سو چنبیلی کھلتی ہے۔ دھڑکن دھڑکن قولِ باہُو، اللہ ہُو۔ ------- اِس جانب اُس جانب، سب تیرے سجدے۔ وہ محراب ہو، یا پھر ابرو، اللہ ہُو۔ ------- وصل کی ایک لَلَک بھی دل میں اور تُو بھی۔ ایسی پیاس اور دامانِ جُو،...
  14. ب

    یوں تو کیا کیا حسیں نہیں ملتا ۔۔۔

    حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ راہنمائی کرتے رہیئے گا۔ مشقِ سخن جاری رکھیں گے، باِذن اللہ۔
  15. ب

    لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

    نرگسس بہتر رہے گا۔ واہ! کیا بات ہے صاحب۔
  16. ب

    لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

    اسامہ جی، اس نظم نے قافیہ خراب کر کے رکھ دیا ہے! ہماری سکرین پہ (ن ر گ س) ملا کر لکھئے تو (ن ر گ ھ س) ملا کر لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ شعر عرض ہے: چشمِ (ن ر گ س) میں پتلیاں رکھ دیں۔ چین زیرِ زمیں نہیں ملتا۔
  17. ب

    لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

    ابنِ رضا صاحب، علیحدہ سے سب حروف درست آ رہے ہیں۔ ملا کر نہیں لکھا جا رہا۔ شاید ہمارے کی بورڈ کا مسئلہ ہو؟
  18. ب

    لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

    شکریہ شمشاد بھائی۔ لفظ کے ہجے ہیں (ن ر گ س)، مگر جب ملا کر لکھتے ہیں تو خود سے ہی (نرگس) ہو جاتا ہے۔
  19. ب

    لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

    ابنِ رضا صاحب، میں ایک شعر پوسٹ کرنا چاہ رہا تھا جس میں Nargis کا لفظ آتا ہے اور وہ لکھا نہیں جا رہا، نرگس لکھا جاتا ہے۔
  20. ب

    لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

    اگر کوئی خاص فونٹ انسٹال کرنا ہے تو اس کا نام اور استعمال کا طریقہ بتا دیجے۔ ہمارے سسٹم پہ تو بہت سے اردو فونٹ ہیں (مائیکروسوفٹ ورڈ میں تو آسانی سے چنے جاتے ہیں)۔ میں نہیں جانتا ویب پہ کام کرنے کے لئے فونٹ کیسے چنوں۔
Top