بہت امید رکھنا بھی، اور پھر بے آس ہونا بھی
بشر کو مار دیتا ہے بہت حسّاس ہونا بھی
سنو اک کان سے اور دوسرے سے نکال دو باہر
بہت نقصان دہ ہے صاحبِ احساس ہونا بھی
اگرچہ تم دکھاوے کے لیے ہی ساتھ ہو میرے
چلو، کافی ہے تمھارا پاس ہونا بھی
یونہی تو ابر رحمت کی طلب کرتا نہیں ہوں میں
ضروری ہے مقدر...